امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل”مدنی مذاکرہ“ نامی ہفتہ وار ایسی علمی نشست قائم فرماتے ہیں جس میں شرکت کرنے والے ہر خاص و عام کو شرعی، طبی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج مورخہ 05 جون 2021ء رات 9:30 بجے مین یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔


سبی بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے ڈی آئی بی آفیسر ضلع سبی کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے  فاتحہ خوانی کی اور صبر کی تلقین کی۔

اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی و قبائلی شخصیات سابق ناظم کے صاحبزادے میر اسلم گشکوری، نادرا آفیسر سبی میر جمیل گشکوری ، ریٹائرڈ آفیسر کمشنر آفس پاکستان حاجی ریاض گشکوری ، مسلم لیگ نون کے صوبائی سینیئر نائب صدر قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر اصغر خان مری ایڈووکیٹ ،سول سوسائٹی سبی کے جنرل سیکرٹری قبائلی رہنما وڈیرہ فلک شیر رند سے ملاقات کی۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن ) 

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سبی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے سابق ڈی ایس پی محمد ہاشم کلواڑ کے بھائی محمد یوسف کلواڑ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور صبر کی تلقین کی۔ اس موقع پر  مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات و افسران سے ملاقات کی۔ ( شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30مئی 2021 ء بروز اتوار بلڈ ڈونیشن کیمپ صبح 9بجے تا دن 4بجے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں لگایا گیا۔ بلڈ کیمپ میں دعوتِ اسلامی کے تنظیمی ذمہ داران کے علاوہ کثیر عاشقان رسول نے بلڈ ڈونیٹ کروایا۔

بلڈ کیمپ میں ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ، ڈاکٹر وسیم سرور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگم، ڈاکٹرسعید مالک شاہ سرجن ، ڈاکٹرحمیرا عارف بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر ارشد رفیق صاحب ایڈمن آفیسر، بلڈ بنک کی مکمل ٹیم ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ اور دیگر سرکاری آفیسرز نے وزٹ کیا اور اپنے تاثرات میں دعوتِ اسلامی کے اس اہم فلاحی کام کی تعریف کی۔ 

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سبی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے  شاہ دوست قادری سینئر کلرک فرنٹیئر کور بلوچستان، سیکٹر ہیڈ کوارٹر ایسٹ سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی کی والدہ ،سائیں بخش سندھ رینجرز، سوئی سدرن گیس کمپنی کے گل محمد ڈومکی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور صبر کی تلقین کی۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سبی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے سابق ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر دوست محمد لودھی کے جواں سال بیٹےاور جنید لودھی منیجر الفلاح بینک کے بھائی اللہ داد لودھی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر قبائلی رہنما میر اصغر خان مری ایڈووکیٹ ،قبائلی رہنما وائس پریذیڈنٹ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ حاجی میر سرور رند ،قبائلی رہنما میر امیر جان مری و دیگر مختلف سیاسی و سماجی و قبائلی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ( شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  سیالکوٹ میں ADCR میر نواز ، ڈسٹرک ایکساز آفیسر رانا نوید، انسپکٹر عبدالرحمان باجوہ ، تھانہ رنگپورہ کے SHO عابد فاروق، تھانہ نیکاپورہ کے SHO عمران سلطان، تھانہ حاجی پورہ کے SHO ملک منور ندیم اور سیکیورٹی سرکل انچارج سیالکوٹ محمد اقبال سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔ کرونا وائرس اور دیگر وبائیں رسالہ تحفے میں دیا اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے افتتاح کی دعوت دی۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ زون)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ملک حمزہ شہزاد اعوان کوآرڈینیٹر یوتھ افیئرز گورنمنٹ آف پنجاب (PTI) نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا اور خدمات ِ دعوتِ اسلامی کے بارے میں معلومات دی گئیں۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ڈویژن)

عاشقان رسول  کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش“ پڑھ یا سُن لےاُس کے سارے گناہ معاف فرمااور اُسے اپنا مقبول بندہ بناکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں۔ 


یوکے میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد عوامی سطح پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں 3 جون 2021ء کو Alum Rock ایسٹ برمنگھم یوکےاطراف میں ڈویژن نگران عتیق عطاری نے مدنی دورہ کیا جس میں انہوں نے مقامی اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش دی۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے لیسٹر یوکے میں زیر تعمیر دار المدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

سید فضیل رضا عطاری نے تعمیرات کے حوالے سے اپڈیٹ حاصل کی اور عمارت کو جلد از جلد تکمیل تک پہچانے کے لئے اہداف طے کئے۔


یکم جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم یوکے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور انفرادی کوشش کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد شہزاد عطاری، ذمہ دار دعوت اسلامی ویسٹ مڈلینڈ یوکے )