اسپین کے ڈویژن
ویلنسیا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء کے آخری ہفتے اسپین کے ڈویژن ویلنسیا(Valencia) کے کئی
علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مسلاتا(Mislata)، پترائکس (patrix) وغیرہ علاقے شامل
ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت علیہ الرَّحمہ کا اعلیٰ
کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔
شب و روز مجلس بین الاقومی امور کی رکن اور عالمی
مجلس کی رکن شارٹ کورسز ذمہ دار کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 03 جون2021ء کو شب و روز مجلس بین الاقومی امور کی رکن اور عالمی
مجلس کی رکن شارٹ کورسز ذمہ دار کا مدنی مشورہ ہوا ۔اس مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈمی
کی پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے حوالے
سے مدنی خبریں د ینے کی طرف توجہ دلائی گئی
نیز شارٹ کورسز ذمہ دار نے مدنی خبروں میں دلچسپی پیدا کرنے اور نئے انداز سےمدنی
خبریں دینے کے بارے میں مدنی پھول دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم جون2021ء کو بنگلہ دیش کی مختلف سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش کے چاروں ریجن کی نگران، بنگلہ دیش
کی ملک نگران اور شب و روز ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شب و روز ذمہ دار اور مجلس بین الاقوامی امور کی
رکن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور ان کو توجہ دلائی گئی کہ جس خوبصورتی کے ساتھ بنگلہ دیش میں دینی کاموں کی
دھوم دھام ہے اسی حساب سے وہا ں کی مدنی خبریں بھی دی جائیں تا کہ دنیا بھر کے
لوگوں کو پتا چلے کہ بنگلہ دیش میں بھی دعوت اسلامی کے کام کس انداز میں ہو رہے ہیں۔
فارایسٹ ریجن ہانگ کانگ میں 30 دن پر مشتمل کورس ”فیضانِ تجوید و نماز“کا
آغاز
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 03 جون2021ء کو فارایسٹ
ریجن ہانگ کانگ کی( Bridge Community) میں 30 دن پر مشتمل کورس ”فیضانِ
تجوید و نماز“کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش 30 شخصیات اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
اس کورس
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تجوید(مدنی قاعد) ، فقہ(وضو،غسل ،اذکارِ
نماز مع پریکٹیکل )اور
دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع فراہم
کیا جارہا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےتقریبا 75سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کررہی
ہے، ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘بھی ہے۔اس شعبہ کے تحت جن
علاقوں میں جا معۃ المد ینہ گرلز کی حاجت ہوتی ہے وہاں جا معۃ المد ینہ قائم کیا جاتا ہے نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں اساتذہ ،نظامت و خادمات کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی شعبہ کے تحت ہوتی ہے۔ یہ شعبہ دراصل امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی علم و علما سے الفت ومحبت کا نتیجہ ہے، آپ کا یہ درد ہے کہ
ہر گھر میں ایک عالم دین ہو ، اسی جذبہ کے تحت روا ں سال 2021ء میں شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘کےتحت پاکستان فیصل آباد ریجن میں : 5 ، لاہور
ریجن میں: 3 ، ملتان ریجن میں :1 اسلام آباد ریجن میں: 2، حیدر آباد ریجن میں: 2،کراچی
ریجن میں:2 جامعات
المدینہ گرلز کا آغاز کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 جون 2021 ءبروز جمعرات کو لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں شخصیات اجتماع
کاانعقادہوا جس میں صاحبزادیِ عطا ر سلمھاالغفارنے’’ علم دین حاصل کرنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں
کو درودِپاک پڑھنے کاذہن دیا۔
صاحبزادیِ عطا ر سلمھاالغفارنے اولاد کی
تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے ، صراط الجنان مکمل پڑھنے ،شخصیات میں مدنی حلقہ لگانےنیز مدنی چینل
دیکھنے کاذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ
عطار سلمھاالغفارنے اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کرے۔
کراچی ریجن
اور فیصل آباد ریجن کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح
اعمال کے تحت 3 جون 2021 ء کو کراچی ریجن اور فیصل آباد ریجن و زون کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ ہوا جن میں ریجن و زون سطح کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے ، کارکردگی جدول پر عمل
کرنے اور سفر ی جدول بنانے کاذہن دیا نیز ماہانہ مدنی مشورہ لینے ، ماتحت کے ماہانہ کارکردگی کا فالو اَپ کرنے اور شعبے
کی ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کے
حوالے سے ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ
المدینہ للبنات کے تحت 3 جون 2021ء بروز
جمعرات کو بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک ،
پاکستان و ریجن سطح شعبہ ذمہ دار اور پاکستان نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
عالمی مجلس نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اسلامی بیانات کتب و رسائل
کی سیل ، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور مکتبۃ
المدینہ کے سامان پہنچانے میں سہولیات دینے کےحوالے سے نکات فراہم کئے ۔
اسی طرح 3 جون 2021ء بروز جمعرات کو پاکستان آفس ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو وقت کی پابندی کرنے کے
ساتھ ساتھ دفتر کے کاموں کو اچھے انداز پر کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال کےتحت 3 جون 2021ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان اصلاح اعمال ذمہ دار ، ملتان ریجن و زون سطح کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے ، کارکردگی جدول پر عمل
کرنے اور سفر ی جدول بنانے کاذہن دیا نیز ماتحت اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا فالو اَپ کرنے اور شعبے کی ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کے
حوالے سے ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کاتعارف پیش کیااور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان دفتر للبنات
کے مدنی عملے نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
دفتر ی کام کرنے کے اُصول و ضوابط بتائے اور دفتر ی کام کو بہتر انداز سے کرنے، کمپیوٹر
کے حوالے سے مہارت وصلاحیت کو بڑھانے ، حاضری میں باقاعدگی لانے، اہداف کو بروقت مکمل کرنے اور شعبے میں مضبوطی لانے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
کراچی ایسٹ2 زون کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ2 زون کی
کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کورسز کی ذمہ
دار اسلامی بہن نےشعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے متفرق نکات سمجھائے جبکہ پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کو مدرسات کی تربیت کرنے اور تعلیمی معیار کومزید
مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ہر کابینہ میں معاون مفتشہ تیار کرنے کا ہدف دیتے
ہوئے ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے، کابینہ ،زون اور علاقہ سطح پر پابندی سے مدارس کے جائزے و تفتیش کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔