جو اللہ پاک کا انکارکرتاہے وہ بھی موت کا اقرارکرتاہے ،علامہ
الیاس عطار قادری
5جون 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس
مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مدنی مذاکرے کےمزید مدنی
پھول ملاحظہ فرمائیں
سوال : مقامِ جِعِرَّانہ کی کیا اہمیت ہے ؟
جواب :یہ مقام مکہ
شریف
سے جانبِ طائف 26کلومیٹرکے فاصلے پرہے
،مقامِ جعرانہ سے تین سو(300)انبیائے کِرام نے احرام باندھاہے ،فتح مکہ
کےبعدہمارے پیارےآقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے طائف سے
واپسی پر یہاں قیام فرمایااور28 شوال کو عمرے کا احرام
باندھا۔عوام اس مقام کو بڑاعمرہ بولتے ہیں جبکہ مسجدعائشہ
سے احرام باندھنے کو چھوٹا عمرہ کہتےہیں ۔حضرت شیخ عبدالوہاب متقی رحمۃ
اللہ علیہ نے یہاں رات کے مختصرحصے میں سو(100)سے
زائدباررسول ِکریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی
خواب میں زیارت کی ۔
سوال : مجھے یہ خیال آتاہے کہ
میں مرجاؤں گا یا بیمارپڑجاؤں گا۔ کیاکروں؟
جواب:رکھ
مولیٰ تے آس،مرنا توپڑے گا ،جو اللہ پاک کا انکارکرتاہے وہ بھی
موت کا اقرارکرتاہے ،موت متفق علیہ معاملہ ہے جس سے کوئی انکارنہیں کرتا،اسی
طرح انسان بیمارتو ہوتاہے ،پھرعلاج بھی
کرلیتاہے ،اس میں نفسیاتی اثرلےکراپنی صحت کوکھونایہ
دانشمندی نہیں ہے ۔اللہ کی رحمت پرنظررکھے ،بُرے
خاتمے سےبچارہوں یہ دعاکرتارہے۔
سوال: حضرت عمربن عبدالعزیزرحمۃ اللہ علیہ کو ’’عمرِ ثانی‘‘کیوں
کہاجاتاہے ؟
جواب: حضرت عمربن عبدالعزیزرحمۃ
اللہ علیہ نے انصاف کا بول بالاکیا،اصلاحات کیں ،امن قائم کیا
،یزیدی دَورکا ظلم وستم دُورکیا جس سے خلافتِ حضرتِ عمرِفاروق رضی اللہ عنہ کی یادتازہ ہوگئی،چونکہ ان کا نام بھی عمرتھا اس لیے آپ کو’’ عُمرثانی‘‘ کہاجاتاہے ۔
سوال: بیان کس طرح کرنا چاہئے؟
جواب:علماوائمہ کرام اورمبلغین کو چاہئے کہ آسان بیان کریں ،مشکل الفاظ استعمال
کرنے سے لوگوں کوسمجھ میں نہیں آئے گا ،اسی طرح نماز،غسل وغیرہ کے مسائل آسان
اندازمیں بتاتے رہیں۔
سوال : مکتبۃ المدینہ کی نئی کتاب ’’آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیاری سیرت ‘‘کےبارے میں امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا فرمایا؟
جواب:’’آخری نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیاری سیرت‘‘سیرت ِمصطفی کی جامع اورمختصرکتاب ہے ،اسے ہرگھرمیں
ہونا چاہئے ،اس کا مطالَعہ فرمائیں ڈھیروں ڈھیر معلومات حاصل ہوں گی،دوسروں کو
تحفہ دیں ،کوئی خوشی مثلاً:شادی ہو،بچے کی ولادت ہویا منگنی کا موقع ہوتو اسے تحفے
میں دیں ،اپنے محلے کے امام صاحب کو پیش کریں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش“ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش“ پڑھ یا سُن لےاُس کے سارے گُناہ
مُعاف فرمااور اُسے اپنا مقبول بندہ بناکر بے حساب مغفرت سے نواز دے ۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم