عاشقان رسول  کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش“ پڑھ یا سُن لےاُس کے سارے گناہ معاف فرمااور اُسے اپنا مقبول بندہ بناکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں۔ 


یوکے میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد عوامی سطح پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں 3 جون 2021ء کو Alum Rock ایسٹ برمنگھم یوکےاطراف میں ڈویژن نگران عتیق عطاری نے مدنی دورہ کیا جس میں انہوں نے مقامی اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش دی۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے لیسٹر یوکے میں زیر تعمیر دار المدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

سید فضیل رضا عطاری نے تعمیرات کے حوالے سے اپڈیٹ حاصل کی اور عمارت کو جلد از جلد تکمیل تک پہچانے کے لئے اہداف طے کئے۔


یکم جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم یوکے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور انفرادی کوشش کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد شہزاد عطاری، ذمہ دار دعوت اسلامی ویسٹ مڈلینڈ یوکے )


صاحبزادہ عطار حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی اسلام آباد G-11میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف آوری ہوئی۔

صاحبزادہ عطار نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ عاشقانِ رسول کو 3دن، 12 دن اور 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کا ذہن بھی دیا۔ عاشقان رسول نے اپنے ڈویژن سے مدنی قافلوں کے اہداف پیش کئے۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔

بعد ازاں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں جانشین امیر اہلِ سنت سے اسلام آباد ، راولپنڈی اور اٹک سے آئے ہوئے مختلف علمائے کرام نے ملاقات کی۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر دینِ متین کی ہونے والی خدمات کو سراہا۔

ملاقات کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا محمد وسیم عباس قادری صاحب، حضرت مولانا سعید احمد نقشبندی صاحب، حضرت مولانا عطا الحق چشتی نقشبندی صاحب، مولانا وقار احمد مدنی صاحب اور مولانا رفاقت علی جلالی صاحب شامل تھے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی زون مشاورت و کورسز کی ناظمات نے شرکت کی ۔

کورسز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے 26 اور 41 دن کےکورسز کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور کورسز کے مقامات کی تعینات اور انتظامات کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد زون کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 اور لیاقت کالونی میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ایڈوکیٹ ،بینک مینیجر اور اہل ثروت اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت پیش کی ۔

لیاقت کالونی میں مختلف پارلرز میں بھی اجتماع کی دعوت دی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا اور شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختلف رسائل بھی تحفے میں پیش کئے جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون سٹیزن کالونی میں نیکی کی دعوت  کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل ثروت اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی اور مدنی چینل سننے کا ذہن دیا نیزمکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں اصلاح اعمال حیدرآباد زون کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں  نے شرکت کی ۔

ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’درود وسلام کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماع کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور مدنی مذاکرہ سننے ،ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدر آباد ریجن ڈیرہ الٰہ یار زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈیرہ الٰہ یار زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں تین ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتاتے ہوئے مدنی مرکز کے دئیے گئے طریقہ کار پر مضبوطی سے عمل کرنے کی ترغیب دلائی اور نئے سنتوں بھرے اجتماع ،مبلغات و معلمات تیار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن سکھر زون کی جیکب آباد کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں جیکب آباد کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ باطنی امراض کی تباہ کاریوں ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے کی ترغیب دلائی نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی اہمیت بتائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم و رابطہ برائے شخصیات   کے تحت گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون کی ظاہر پیر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شعبہ رابطہ و شعبہ تعلیم کی کابینہ تا علاقہ سطح کی مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ہر ماہ جدول کارکردگی وقت پر جمع کرونے کاذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید احسن انداز سے کرنے کےمدنی پھول دیئے۔