دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں مظفرگڑھ زون میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مظفرگڑھ کابینہ کی تمام مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور تقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیا نیزماہانہ جدول بناکر اس پر عمل پیرا ہونے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو مزید احسن انداز سے کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور شخصیات میں نیکی کی دعوت دینے کےحوالے سے نکات بتائے نیز انہیں اہداف دیئے جبکہ علاقہ سطح پر اسلامی بہنوں کی تقرری بھی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسی طرح ملتان ریجن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں نشتر نرسنگ کالج کی انسٹرکٹر(سینئر ٹیچر) کو نیکی کی دعوت دی جس میں انہیں ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کاتعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب اور رسالہ بھی پیش کیا جس پر انہوں نے کالج میں ماہانہ درس کروانے کی نیت کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس کے تحت گزشتہ دنوں کراچی بِن قاسم زون مدرسۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح تک کی کم و بیش 26 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ فنانس کی ریجن مشاورت و زون مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ڈونیشن بکس رکھوانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی بلدیہ کابینہ میں فیضانِ تجوید و نماز کورس کی تربیتی نشست کاانعقادہوا جس میں تقریباً 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تجوید کی درستگی کا طریقہ کورس کروانے کے حوالے سے نکات بتائے اور کورس کروانے والی مبلغات اسلامی بہنوں کو کورس کروانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن بھی دیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 35 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاروت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اصلاحِ اعمال کے اجتماع کروانے کےحوالے سے نکات بتائے اور رسالہ نیک اعمال کی جائزہ کارکردگی کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ اور تہجد کی کارکردگی کوبڑھانے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے امیر اہل سنت نے رسالہ”اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟ “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار 117اسلامی بہنوں نے رسالہ ”اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟ “پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت نے رسالہ”ارشاداتِ امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہپڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار61 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ارشاداتِ امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ماڑی پور اور نیو کراچی میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو غسل میت کورس کروانے کےحوالے سے نکات بتائے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اپنے ساتھ دیگر کو شرکت کروانے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کی زون ساؤتھ 2 میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس میں تقریباً 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے نماز کا طریقہ بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے اورماہ کے اختتام پر63 نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ پُرکرنے اورعاملات نیک اعمال بڑھانے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر برامپٹن( Brampton) کے ذیلی حلقے میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریباً 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”گھر امن کا گہوارہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق گھر میں ایک دوسرے کا ادب و احترام کرنے اور درگزر سے کام لینے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت یکم جون2021 ء بروز منگل سے 41 دن کے مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوچکا ہے  یہ کورس پاکستان بھر میں تقریباً 386 مقامات پر براہ راست جبکہ 2 جون2021 ءسے 111 مقامات پر آن لائن شروع ہوگیا ہے۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو مکمل مدنی قاعدہ پڑھانے کے ساتھ ساتھ وضو، غسل، اور نماز کے ضروری مسائل بھی سکھائے جائیں گے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری( Calgary) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”علم کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔