دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری  میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر مدرسات کی حوصلہ افزا ئی کی نیز مدارس المدینہ بالغات کے حوالے سے اہم نکات دئیے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ و محفلِ نعت کے تحت کراچی ریجن ادریس گارڈن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اجتماع منعقد کرنے سے متعلق نکات بتائے اورجن شعبہ جات میں تقرریاں مکمل نہیں ہیں وہاں تقرر یاں مکمل کرنے کاذہن دیا مزید دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت ِاسلامی کی شعبہ شب وروز للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شب و روز کے دینی کام مضبوط کرنے اور اس شعبے میں تربیت کا طریقہ کار سمجھایانیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی انٹری کرنے کا ذہن دیا اور وقت پر انٹری کرنے کی نیت کروائی جبکہ زون مشاورتوں کے وقت پر جدول جمع کروانے پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں 2 مقامات پر مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بڑھانے،اپنا جدول اور ماتحت ذمہ دار کا جدول بروقت جمع کروانے کاذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ عوام و ذمہ داراسلامی بہنوں کو دکھانے کی ترغیب دلائی اور سب سے کارکردگی لینے کے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں گلشن ڈویژن بہادر آباد ساؤتھ زون 2 کراچی میں ایک دن کا سیشن ’’نماز کا عملی طریقہ‘‘ منعقد ہواجس میں 18 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز سے متعلق شرعی معلومات فراہم کیں۔ سیشن کے آخر میں رسالہ فیضانِ نماز اور نماز کا مختصر طریقہ تقسیم کیاگیا۔


 دعوت ِاسلامی کے زیراہتمام 6 جون 2021ء بروز اتوار جھنگ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں اراکین زون اور کابینہ نگران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جھنگ زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو وقت پر رپلائے دینے اور وقت پر کارکردگی جدول دینے کا ذہن دیا نیز ساتھ ہی ساتھ شعبہ جات میں دینی کام کرنے سے متعلق نکات بتائے اور عالمی سطح کی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کی طرف سے دیئے جانے والے اہداف بھی بتائے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر اہتمام 6 جون 2021ء کوملتان ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن ،زون و کابینہ کی شب روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’سستی کے نقصانات ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کی مدنی خبریں تحریر کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور ماہنامہ فیضان ِمدینہ کے تحریری مقابلوں میں حصہ لینے نیز شب و روز کی مدنی خبریں بڑھانے کےحوالے سےذہن دیاجبکہ تقرری مکمل کرنے کی نیت کرواتے ہوئے اسلامی بہنوں سے اہداف بھی لئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 7 جون 2021ء بروز پیر کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئے ہر ماہ اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیا اورتقرریاں مکمل کرنے ، کارکردگی جدول کے مطابق عمل کرنے ، سفری جدول بنانے کاذہن دیا نیز ماتحت اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ لینے اور شعبے کی ماہانہ کارکردگی کے فارم بر وقت پُر کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔


نزع سے لیکر میت کی  تدفین تک کے مراحل اور احکام سیکھنے کے لئےبہترین کتاب

تجہیز و تکفین کا طریقہ

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

406 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2016ء سے اب تک5مختلف ایڈیشنز میں تقریباً40 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام ماہ مئی2021ء میں ہند ، بنگلہ دیش اور یوکے   کی اسلامی بہنوں کی 362 مدنی خبریں موصول ہوئیں جن میں سے361 مدنی خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی جبکہ دیگر ممالک کی 289 مدنی خبریں موصول ہوئیں جن میں سے288 مدنی خبریں اپلوڈ ہو کر دعوت اسلامی کے شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران او ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز وقت پر کارکردگی دینے، اپنی ذمہ دار کی اطاعت کرنے اوررسالہ نیک اعمال اپنی ذمہ دار کو ہر ماہ جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام07   جون2021ء کو جرمنی ( Germany)میں 4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ (Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ( Ofanbach)کی کم و بیش 44اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے” مکہ مکرمہ کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی شان و عظمت بیان کی نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ وہ بھی حرمین شریفین کی با ادب حاضری کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں روزانہ دعا کرنے کے ساتھ ساتھ نیک لوگوں سے بھی دعا کروائیں تاکہ جلد حاضری نصیب ہو۔