Sunnah-inspiring Ijtima’at held at 5 different places in New York
Division, America

Under the supervision of Dawat-e-Islami, weekly Sunnah-inspiring
Ijtima’at were held at 5 different places in New York Division, America in
previous days via Skype. These places included Coney Island, Brighton Beach,
Foster Avenue, Ocean Avenue and Bensonhurst Avenue. Approximately, 125
Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring
Bayans on the topic ‘blessings of forgiveness’ and explained the attendees (Islamic
sisters) the
blessings of forgiveness. Furthermore, they motivated them to keep the donation
box at home and give their donations to Dawat-e-Islami.
Weekly Tarbiyyati Halqah of the activity ‘call towards righteousness’
held in Montreal,
Canada via Skype

Under the supervision of Dawat-e-Islami, a weekly Tarbiyyati Halqah of
the activity, namely ‘call towards righteousness’ was held in Montreal, Canada in
previous days via Skype. 9 Islamic sisters had the privilege of attending this
spiritual Ijtima’.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring
Bayan on the topic ‘blessings of call towards righteousness’ and motivated the attendees (Islamic
sisters) to
take part in the activity ‘call towards
righteousness’ and make other Islamic sisters associated with the religious
environment of Dawat-e-Islami.
Weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ held in Thorncliffe, Canada in
local language via Skype

Under the supervision of Dawat-e-Islami, a weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ was held
in Thorncliffe, Canada in local language in previous days via Skype. Approximately,
20 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring
Bayan and motivated the
attendees
(Islamic sisters) to
become punctual in Salah, refrain from sins and spend a life of good deeds.
Weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ held in Montreal, Canada in local
language via Skype

Under the supervision of Dawat-e-Islami, a weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ was held
in Montreal, Canada in local language via Skype. Approximately, 24 Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring
Bayan on the topic ‘blessings of Shaban’ and motivated the attendees (Islamic
sisters) to
observe Nafl fasts and become punctual in Salah.

Under the supervision
of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters was held
in Montreal, Canada in previous days. All Mashawarat Islamic
sisters from Division had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Division responsible Islamic sister analysed the Kaarkardagi (performance) of the attendees (Islamic
sisters) via
Skype, did their Tarbiyyah and gave them the mindset of spreading the call
towards righteousness. Furthermore, she motivated Islamic sisters who are
unable to attend the Sunnah-inspiring Ijtima’ and assigned them Ahdaaf (targets) to collect
donations.
شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز میں
اجتماع ،کراچی ریجن کے ذمہ داران کی شرکت

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدرسۃ المدینہ
کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی ریجن کے ذمہ داران،
مختلف کورسز کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔
اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ”اپنی اصلاح کیسے کریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمایا اور انہیں اپنی
زندگی نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور آخرت کی تیاری کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع میں دیگر شہروں اور بیرون ممالک سے بھی عاشقان رسول بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
آج رات مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا ، بانیِ دعوتِ
اسلامی مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے

امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار
قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل”مدنی مذاکرہ“ نامی
ہفتہ وار ایسی علمی نشست قائم فرماتے ہیں
جس میں شرکت کرنے والے ہر خاص و عام کو
شرعی، طبی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج مورخہ 03 اپریل 2021ء رات 9:30
بجے مین یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب ہونے والے سوالات کے جوابات
ارشاد فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی
مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔
کراچی یونیورسٹی میں زکوٰۃ سیمینار کا انعقاد،
مفتی شفیق عطاری کا مسائلِ زکوٰۃ پر بیان

گزشتہ روز دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام کراچی یونیورسٹی ی میں ”زکٰوۃ سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کا آغاز
عشاء کی نماز کے بعد تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد مفتی شفیق عطاری مدنی صاحب نے زکٰوۃ
کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی
شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟
، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ
کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ
دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے ۔ سیمینار کے اختتام پر صلاۃ و سلام پڑھا
گیا جبکہ مفتی صاحب نے دعا بھی کروائی۔
زکٰوۃ سیمینار میں کراچی یونیورسٹی کے طلبہ اور پروفیسرز سمیت مقامی
عاشقان رسول شریک ہوئے۔
فیضان مدینہ سرگودھا میں تاجر اجتماع کا انعقاد، حاجی
وقار المدینہ عطاری نے بیان فرمایا
.jpg)
مدنی مرکز فیضان مدینہ
سرگودھا پنجاب میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد
رفیع عطاری ،حاجی بغداد رضا عطاری، کاروباری حضرات اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد
نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”صدقہ اور راہِ خدا میں خرچ کرنےکے فضائل “
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔
اجتماع کے اختتام شرکا
نے اراکین شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
.jpg)
امیر اہلِ سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جہاں اپنے مریدین و محبین کی وقتاً فوقتاً دینی و اصلاحی تربیت فرماتے
رہتے ہیں۔ وہیں اپنے ہمسایوں ، بھائیوں، بہنوں اور رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک
کرنے کا ذہن بھی دیتے رہتے ہیں۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی مزید رہنمائی کے لئے اس ہفتے رسالہ ”رشتہ
داروں سے بھلائی“ پڑھنے / سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب المصطفٰے! جو
کوئی 16 صفحات کا رسالہ”رشتہ داروں سے بھلائی“ پڑھ یا سن لےاُسے اور اُس کے سارے خاندان کو حج،
مدینۂ پاک کی باادب حاضری، جلوۂ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شہادت کی
موت اور جنتُ الفردوس میں بے حساب داخلہ عطا فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
آڈیو
میں رسالہ نیچے ملاحظہ کریں

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ بلوچستان ضلع خضدارکے علاقے چمروک ٹاؤن میں دعوت اسلامی کے تحت تعمیر ہونے والی مسجد فیضان امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کےافتتاح کا
سلسلہ ہوا۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے افتتاح فرمایا۔
اس موقع پر سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ خضدار کے طلبہ، طلبہ کے سرپرستوں
اور مقامی لوگوں کے علاوہ قلات کے علمائے کرام سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔رکن شوریٰ نے ”والدین کاادب“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں پر
بریفنگ دی ۔
بعد ازاں مدرسۃ
المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں اور دستار
فضیلت کا سلسلہ بھی ہوا۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج
کے دفتر کا افتتاح

عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج کا آفس پہلے سے قائم تھا۔ اس آفس کی مزید تزئین
و آرائش کے بعد نئے انداز میں تعمیرات مکمل ہونے کے بعد 31 مارچ 2021ء سے آفس کے
کاموں آغاز ہوا۔
جانشین امیر اہل سنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے باقاعدہ اس
دفتر کا افتتاح کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔افتتاح
کے موقع امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ، بھائی جان اور والدین
کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا، فاتحہ خوانی اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔