
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے گریٹر مانچسٹر(Greater Manchester) کابینہ نگران اسلامی بہن کا مانچسٹر ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور حسن اخلاق کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام میں
بہتری لانے کےلئے اپنے اخلاق کو بہتر بنانے اور دیگر اسلامی بہنوں سے حسنِ اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کےتحت
گزشتہ دنوں ملتان ممتاز آباد کے بستہ پر تربیت کاسلسلہ ہواجس میں ملتان ریجن ذمہ دار
اسلامی بہن نے روحانی علاج کے بستے پر درس دیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھ کر کارکردگی دینے کا ذہن
دیانیز ڈونیشن جمع کروانے کا بھی ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
یوکے لنکشائر کابینہ میں مختلف مقامات پر ون ڈے سیشن بنام ”فیضانِ
شبِ براءت کورس“ کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یوکے لنکشائر کابینہ میں مختلف مقامات پر ون ڈے سیشن بنام ”فیضانِ
شبِ براءت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش 76 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن میں شعبان المعظم کی فضیلت، شب براءت کی
اہمیت اور شعبان المعظم میں رمضان کی تیاری کیسے کی جائے، اس کے متعلق نکات دئیے گئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کےتحت گزشتہ دنوں شجاع آباد زون کی کابینہ جہانیاں میں روحانی علاج کے بستے پر تربیت کاسلسلہ ہواجس میں ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے بستے پر موجود اسلامی بہنوں کے
تعویذات چیک کئے اور مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا نیز بستہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تعداد بڑھانےکےحوالےسے مقامی اسلامی بہنوں سےملاقات کی اور بستہ
لگانےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں MPA سلمان نعیم کےگھر نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کے گھر کی خواتین کودعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی
اور ان کے گھر کی ایک اسلامی بہن کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات علاقہ سطح پر تقرری
بھی کی اور انہیں گھر میں
ماہانہ مدنی حلقہ رکھوانے کی ترغیب دی اور دعوتِ اسلامی کےلئےڈونیشن جمع کروانے کی
نیت کروائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام مارچ2021ء میں یوکے مانچسٹر ریجن میں 6 مقامات وارنگٹن (Warrington)، نیلسن (Nelson)، بلیکبرن (Blackburn)، اولڈہم (Oldham)، کرمپسل (Crumpsall) اور ایکرنگٹن (Accrington)پر کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کومیت کوغسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ
سکھایا، پانی کے اسراف سے بچنے اور مستعمل پانی کے مسائل بھی سکھائے نیز اس شعبےکے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا
ذہن بھی دیا۔
یوکے مانچسٹر ریجن میں تقریباً38 مقامات پر
ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان
کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم
جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل
کر تے ہو ئے مارچ2021ء کے آخری ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں
تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش882 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پرسنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں ملتان مکی کابینہ میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں ملتان مکی کابینہ کی 90 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
ملتان
ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے صدقہ کے
فضائل اور جنت کی قیمت کےموضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی
کاموں کےحوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔
اسپین کے ڈویژن
لوگرونیو کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کے آخری ہفتےاسپین کے ڈویژن لوگرونیو (Logroño) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)،لوگرونیو (Logroño)،اورآرجینڈہ (Argenda) علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں
کم و بیش 71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”ظالموں کا انجام اور
معاف کرنے کے فضائل“کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے ویسٹ
لندن کابینہ کے علاقوں ٹوٹنگ اور ہنسلومیں نیکی کی دعوت کا سلسلہ

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ویسٹ لندن کابینہ کے علاقوں ٹوٹنگ اور
ہنسلو (Tooting and Hounslow )میں فون کے ذریعے نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا
۔
جامعات المدینہ کےفارغ التحصیل مدنی علماء کرام میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کا بیان
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے زیر
اہتمام یکم اپریل2021 ء بروز جمعرات کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون ، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دارالحدیث میں جامعات المدینہ
کےفارغ التحصیل مدنی علماء کرام جو تدریسی
کورس فرمارہے ہیں ان میں سنتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا۔
رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے’’ائمہ مساجد کے شعبے میں بطور امام وخطیب‘‘،
’’ناظم اعلی ‘‘کےمنصب پر فائزہوکر’’دین متین کی ترویج واشاعت میں حصہ شامل
کرنےپرترغیب دلائی۔
ہرمدنی اسلامی بھائی کو امام اور منصب امامت کے تقاضے پورے کرنے نیز احسن و نرم انداز میں عوام الناس کے
عقائدواعمال کی اصلاح کرنے،نمازی بنانے
اور مسجد بھرو تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)

دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ریجن عرب شریف میں مارچ 2021ء میں ہونے والے ون ڈے سیشن اور
ہفتہ وار اجتماعات کی کارکردگی درج ذیل ہے:
بذریعہ
نیٹ ہونے والے ون ڈے سیشن کی تعداد:11
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی
تعداد:13
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 233
جن میں معاف کرنے کے فضائل موضوع پر
بیان و دعا کا بھی سلسلہ ہوا ۔