پچھلے دنوں مہر شہزاد احمد علیانہ  D.S.Pلیگل فیصل آباد کے بڑے بھائی کی برسی پر علیانہ گاؤں جھنگ میں ختم شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کثیر شخصیات نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار و مبلغ دعوت اسلامی قاری مبارک علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اور اپنے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔


وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی اور سیاسی شخصیت رانا اورنگزیب نے مدنی مرکز فیضان مدینہ چوک سرور شہید کا وزٹ کیا۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں خوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر میاں شبیر علی قریشی نے فیضان مدینہ میں فلٹر پلانٹ لگوانے کی نیت بھی کی۔


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ داران نے ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ خاران شبیر احمد رند  سے ملاقات کی اور ان کے بھائی نوز خان رند کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر وہاں موجود مختلف شخصیات ، قبائلی رہنما فدا علی رند اور دیگر سے ملاقات کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان) 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے علماءومشائخ پاکستان کےنگران محمدافضل عطاری مدنی نے  لودھراں میں ذمہ دارمجلس رابطہ دعوت اسلامی فداعلی عطاری کے ہمراہ پیرِطریقت حضرت مولاناقاری محمدادریس سواگی نقشبندی،تحصیل صدرجماعتِ اہلسنت پاکستان وضلعی کوآرڈینیٹرتنظیم المدارس احمدسعید جامی ودیگرسےملاقات کی۔ دعوت اسلامی کی تدریسی وتصنیفی خدمات کےحوالےسےانہیں بریف کیااورمدنی مرکزوزٹ کرنےکی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودھراں)

سماجی تنظیم سبی یوتھ اتحاد کی جانب سے قبائلی  و سماجی شخصیت سردار زادہ ابراہیم خان باروزئی کی دعوت پر شجر کاری مہم کی تقریب میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات، افسران اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں 144 ونگ کے کمانڈر کرنل بلال احمد جدون، قبائلی رہنما ڈاکٹر جمال مری، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ، ملک قائم الدین دھپال، عمران خان باروزئی، میر اختیار خان باروزئی اونر باروزئی اسٹیڈیم ، اعجاز خان باروزئی، ندیم خان باروزئی، ملک بلوچ خان ، میر حبیب رند ، خدا بخش لاشاری ، خدا بخش ہاڑا صدر سبی یوتھ اتحاد ، میر عبدالغفار رند صدر سوشل پیس موومنٹ ، میر عبدالحکیم جتوئی سوشل ایکٹوسٹ ، صاحبزادہ سائیں رحمت جان نقشبندی و دیگر سے ملاقات کی۔

مہمان خصوصی کمانڈنٹ ایف سی سبی سکاؤٹس کرنل حافظ شاہد ندیم لاشاری کے ساتھ ریجن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے پودا لگایا۔ دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کا مختصراً تعارف پیش کیا ۔ اس موقع پر گرین پاکستان اور کراچی و دیگر شہروں میں شجر کاری مہم کا بتایا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےرمضان المبارک کے حوالے ایس پی آفس میر پور خاص میں ڈسٹرک میٹنگ میں شرکت کی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈویژن میر پور خاص)


مختلف شخصیات سے ملاقات

Sat, 3 Apr , 2021
4 years ago

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے لالہ موسی میں DSP میاں افضال شاہ صاحب ، مبارک علی SHO تھانہ سٹی لالہ موسی، محمد عدنان SHO صدر سے ملاقات کی۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات بیان کیں اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفہ میں دیا جس پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ زون)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 01 اپریل 2021ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ، کاٹلنگ پریس کلب میں صحافیوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے  شرکت کی۔

رکن مجلس لاہور ریجن عثمان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کلب کے صدر محمد ایوب، سیکرٹری جنرل سعادت علی، نائب صدر قیصر حسین، ڈپٹی سیکرٹری لال بہادر، ممبر کاٹلنگ پریس کلب بلال، اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرویا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیا نیز امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتب او ر مختلف رسائل تحفے میں دئیے آخر میں رمضان المبارک کے بعد فیضان مدینہ جوہرٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 01 اپریل 2021ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ ،مردان،   شیر گڑھ میڈیا کلب میں ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے سینئر صحافی و کالم نگار سرپرست یونین آف جرنلسٹ تحصیل تخت بھائی مولانا عبداللہ جان سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی و دنیاوی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب سیرت مصطفیٰ ﷺ تحفے میں دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

حضورسیدناغوث  اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سیرت اوردلچسپ حکایات پرمشتمل تالیف

غوثِ پاک رَحْمَةُ اللهِ عَلَيْه کے حالات

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

106صفحات پر مشتمل یہ کتاب2010 ء سے اب تک10مختلف ایڈیشنز میں تقریباً73 ہزار500کی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  01 اپریل 2021ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ ، مردان پریس کلب میں نیکی کی دعوت اور پبلک لائبریری مردان میں ذمہ داران کا وزٹ کا سلسلہ ہوا ۔

رکن مجلس لاہور ریجن ذمہ دار عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے صدر مردان پریس کلب لطف اللہ، جنرل سیکرٹری مردان پریس کلب بخت زادہ اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی اور ان میں نیکی دعوت دی۔ مزید اس موقع پر صحافیوں کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر مردان پریس کلب کے صحافیوں نے جلد وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔

پبلک لائبریری مردان انچارج وقاص صاحب سے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے لٹریچر کو لائبریری کا حصہ بنانے پر تبادلہ خیال ہوا جس پر انچارج مردان پبلک لائبریری نے جلد دعوت اسلامی کے لٹریچر کو لائبری میں رکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 مارچ ء 2021 بروز منگل   سندھ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا ٹنڈوآدم پریس کلب کاوزٹ کیا جس میں پریس کلب صدر، نائب صدر سمیت دیگر ممبران سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیضان مدینہ ٹنڈو آدم میں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا عہدیداران کے ہمراہ وزٹ کرنے کی دعوت دی اور آخر میں صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کی تصانیف تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)