میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 01 اپریل 2021ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ، کاٹلنگ پریس کلب میں صحافیوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے  شرکت کی۔

رکن مجلس لاہور ریجن عثمان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کلب کے صدر محمد ایوب، سیکرٹری جنرل سعادت علی، نائب صدر قیصر حسین، ڈپٹی سیکرٹری لال بہادر، ممبر کاٹلنگ پریس کلب بلال، اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرویا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیا نیز امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتب او ر مختلف رسائل تحفے میں دئیے آخر میں رمضان المبارک کے بعد فیضان مدینہ جوہرٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)