
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ2021ء کےآخری
ہفتےیوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات سلاؤ ،کرالی ،واکنگ،ریڈنگ،ہنسلو، ٹوٹنگ، ولزڈن گرین( Slough, Crawley,
Woking, Reading, Hounslow, Tooting Willesden Green)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم وبیش 263اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے ”معاف کرنے کے فضائل “کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ریڈنگ (Reading)میں اصلاحِ اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عا ملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن
دیا۔
یوکے برمنگھم
ریجن نارتھ برمنگھم میں”رمضان کیسے گزاریں
کورس “ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کےعلاقے نارتھ برمنگھم ( North Birmingham)میں”رمضان کیسے گزاریں کورس “ کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم وبیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال رمضان ،لیلۃ
القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات سے بریف
کیا۔

پنجاب جتوئی میں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کےذمہ داران نے سابق ایم پی اے سردارضیاءاللہ
خان،ڈی
ایس پی نصراللہ خان،چیف آف غزلانی
سابق چیئرمین سردارمحمد اعظم خان غزلانی،چیئرمین سردارسلیم خان سلہانی ودیگر شخصیات سےملاقات کی۔ نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شبِ برات کےاجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔
دعوت اسلامی
کی عالمی سطح پر دینی خدمات اور دعوت
اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےحوالےسےانہیں بریف کیااورمکتبۃ المدینہ کی کتابیں انہیں
تحفےمیں پیش کیں نیز آخر میں مدنی مرکزفیضان
مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ ملتان ریجن)

دعوت اسلامی کے تعلیمی
ادارے جامعۃ المدینہ کالا باغ میں مدرس جامعہ اویسیہ غوثیہ منصوریہ میانوالی کے
مدرسین مولانا مفتی محی الدین صاحب ، مولانا فضل الرحمٰن صاحب اور مولانا محمد
سلیم صاحب مدرس جامعہ غوثیہ واحدیہ اویسیہ میانوالی کی آمد ہوئی۔
ذمہ داران نے
انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور
فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔

مولانا محمد فاروق خان
سعیدی صاحب (خطیب جامع مسجد انوار
العلوم و ناظم اعلیٰ صوبہ پنجاب جماعت اہلسنت پاکستان) کی مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان آمد ہوئی۔ شعبہ رابطہ
بالعلماء کے رکن زون اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں خوش آمدید کہا اور
فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔
مولانا صاحب نے دعوت
اسلامی کے دینی کاوش کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
.jpg)
تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان کے سالانہ
امتحان لینے کے لئے آئے ہوئے علمائے کرام کو مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن
حیدر آباد کا دورہ کروایا گیا۔
شعبہ رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محب عطاری
مدنی، زون ذمہ دار محمد عاشق حسین عطاری، معاون نگران حیدر آباد کابینہ محمد سہیل
عطاری، جامعۃ المدینہ کے ذمہ دار محمد فرقان عطاری، ناظم جامعۃ المدینہ وقاص عطاری
مدنی اور مولانا محمد جمیل عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دار الافتاء اہلِ سنت اور
مکتبۃ المدینہ کا وزٹ کروایا ۔ وزٹ کے بعد علمائے کرام کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل
اور کتابیں تحفے میں پیش کی گئیں۔
.jpg)
پچھلے دنوں صاحبزادہ
سائیں محمد عمر جان نقشبندی رئیسانی کی زوجہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔
اسی سلسلے میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سجادہ نشین دربار عالیہ نور پور شریف سبی
صاحبزادہ خواجہ سائیں فقیر اللہ جان
نقشبندی اور صاحبزادہ سائیں منیر احمد جان نقشبندی سے ان کی بھائی کے انتقال پر
تعزیت کی۔ اس موقع پر ذمہ داران نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی
اور لواحقین کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب
دلائی۔
F.C کے جوان سردار حسین سیلاچی کے شہید ہونے پر ان کے اہلِ خانہ سے
تعزیت

پچھلے دنوں محمد رفیق
سیلاچی سینئر کلرک ہیڈ آفس ایف سی کوئٹہ کے چھوٹے بھائی F.C کے
جوان سردار حسین سیلاچی جوکہ
قلعہ سیف اللہ میں وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
اسی سلسلے میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے اہلِ خانہ سے
تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر مختلف شخصیات
کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی۔

عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں کوئٹہ بلوچستان کے معروف سوشل ایکٹوسٹ
کامران بلوچ کی آمد ہوئی۔
شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کراچی ریجن کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری اور پبلک ریلیشن منیجر ذمہ دار سید
عبد الرزاق شاہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ذمہ داران نے کامران بلوچ کو دعوت اسلامی
کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کراچی سے عالمی سطح پر ہونے والےدینی و فلاحی کاموں
پر بریفنگ دی۔
کامران بلوچ کو فیضان
مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا گیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر کورنگی امتیاز
منگی، مختیار کار کورنگی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ریوینوں
گلزار کلور اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
غلام محبوب عطاری نے
انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی
کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔

پچھلے دنوں دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار عرفان حسین عطاری نے راشد محمود
عطاری کے ہمراہ راولپنڈی میں اعجاز خان M.P.A، ان کے
بھائیوں ممتاز خان اور ندیم خان سے ملاقات کی۔ عرفان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی
کے شعبہ جات تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔
شخصیات کو مکتبۃ
المدینہ کی کتابیں بھی تحفے میں پیش کی گئیں۔