مدنی مرکز فیضان مدینہ نارووال میں مصنف کتب کثیر علامہ غلام مصطفٰے مجددی نوری صاحب، مفتی حسنین رضا قادری صاحب، مولانا ذیشان عادل صاحب، مولانا رانا سعید صاحب اور دیگر علمائے کرام کی آمد ہوئی۔

علمائے کرام نے فیضان مدینہ میں مرکزی جامعۃ المدینہ اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا جبکہ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر علمائے کرام نے دعوت اسلامی کے دینی کاوشوں کو سراہا اور دعوت اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت مولانا مشتاق عطاری مدنی (رکن کابینہ ظاہر پیر) نے پیر حسنین شاہ صاحب بستی نور شاہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت منظور شاہ رحمۃ اللہ علیہ ) ،حافظ شبیر احمد صاحب (امام مسجد دھوپ سڑی) اور صاحبزادہ مولانا مظفر حسین قادری صاحب اور صاحبزادہ مولانا عبد الواحدصاحب (مہتمم ادارہ سلطان المدارس الاسلامیہ خانبیلہ شریف) سے ملاقات کی۔

مولانا مشتاق مدنی نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔

پچھلے دنوں مقصود احمد( D.I.Gسیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن) نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد یوسف سلیم عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات(اسلامک ریسرچ سینٹر، مدنی چینل، ٹرانسلیٹ ڈیپارٹمنٹ) کا وزٹ کروایا۔

یوسف سلیم عطاری نے مقصود احمد کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

03اپریل 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہزاروں جبکہ بیشتر مقامات پر لاتعداد عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال : فضول بات کسے کہتے ہیں ؟

جواب : فضول بات وہ ہے جس کا نہ دنیا کا فائدہ ہو نہ آخرت کا بلکہ آخرت میں اس کا حساب دینا ہوگااوردنیا میں فضول باتوں سے وقت ضائع ہوتاہے ،اس وقت میں ذکردُرودکیاجاسکتا ہے۔

سوال : حیا کسےکہتےہیں ؟

جواب: حیاجسے اردومیں شرم کہا جاتاہے ، یہ تمام انسانوں میں ہوتی ہے بلکہ بعض جانوروں میں بھی ہوتی ہے جیسے ہاتھی میں ،حیا کا معنی ہے:عیب لگائے جانے کے خوف سے شرمانا ،اس میں خاصیت یہ ہےکہ یہ اللہ پاک کے ناپسندیدہ کاموں سے روکتی ہے اورلوگ جس بات کو ناپسندکریں اس سے بھی شرم وحیا والابندہ رک جاتاہے،پسندیدہ حیا وہ ہےجس کی وجہ سے اللہ پاک کی نافرمانی نہ ہو۔

سوال: شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ کس زمانے کے بزرگ ہیں ؟

جواب: یہ حضورغوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کے زمانے کے ہیں ،انہوں نے حضورغوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت پائی ہے ،ان کا مزاربغدادشریف میں ہے ۔

سوال: کیا جنت میں کسی قسم کا خوف ورنج ہوگا ؟

جواب:نہیں !جنت میں کسی قسم کی کوئی ٹینشن ،خوف،رنج،ظلم بلکہ گنا ہ کا تصوربھی نہیں ہوگا ۔

سوال : آپ نے کس طرح دینی کام کیا ہے ؟

جواب: میں نے سینکڑوں بلکہ ہزاروں مساجد میں جاجاکرنمازیں پڑھی ہیں (بیانات کئے ہیں،مدنی قافلوں میں سفرہواہے،نیکی کی دعوت دی ہے )،اسی طرح جنازے بہت زیادہ پڑھائےہیں، تدفین میں شرکت کی ہے،نکاح پڑھائے ہیں،شادی کے موقع پر محفلِ نعت کا رواج بھی اَلْحمدُللہ دعوتِ اسلامی نے دیا ہے۔

سوال: پیٹ بھرجائے پھربھی کھانے کو جی چاہے تو کیا کرنا چاہئے ؟

جواب: بُھوک کے تین حِصّے کرنا بہتر ہے۔ایک حصّہ کھانا،ایک حِصّہ پانی اور ایک حِصّہ ہوا۔مَثَلاً تین روٹی میں سَیر ہوجاتے ہیں تَو ایک روٹی کھایئے ایک روٹی جتنا پانی اور باقی ہوا کیلئے خالی چھوڑدیجئے۔اگر پَیٹ بھرکر بھی کھا لیا تو مُباح ہے کوئی گُناہ نہیں۔ مگر کم کھانے کی دینی و دُنیوی بَرَکتیں مرحبا! تجرِبہ کر کے دیکھ لیجئے۔ اِن شاء اللّٰہُ الکریم پیٹ ایسا دُرُست ہو جائے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ اللہ پاک ہم سب کو پیٹ کا قفلِ مدینہ نصیب فرمائے۔ یعنی حرام سے بچنے اور حلال کھانا بھی ضَرورت سے زیادہ کھانے سے بچائے۔(کھانے کا اسلامی طریقہ،ص24)

سوال: اِس ہفتے کارِسالہرشتہ داروں سے بھلائی پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہرشتہ داروں سے بھلائی پڑھ یا سُن لےاُسے اور اُس کے سارے خاندان کو حج، مدینۂ پاک کی باادب حاضری، جلوۂ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شہادت کی موت اور جنتُ الفردوس میں بے حساب داخلہ عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم

 شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم اپریل 2021ء بروز جمعرات جوڈیشل آفیسرز ریذیڈینشل کمپلیکس ملیر میں ملیر کابینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج صاحب سے ملاقات کی اور ان کو بروز اتوار 4 اپریل کو فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن ملیر کابینہ کے تحت لگنے والے ایک روزہ بلڈ کیمپ کے متعلق آگاہ کیا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج صاحب کو دیگر ججز کے ہمراہ بلڈ کیمپ کے دورے کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ، شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ)

In Birmingham region, Division Coventry course “ Faizane Shabe Barat" took place.

31 Islami sisters had the privilege to attend the course.

They made the intention that they will do their Ibadat according to the knowledge that they gained from this course. 6 new islami sisters attended the course they were encouraged to attend weekly Ijtima, watch Madani Muzakra. And give their Zakat and Sadaqa and other Donations to Dawat-e-Islami.

 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مارچ2021ء میں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں مختلف کورسز کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:

ون ڈے سیشن بنام واقعہ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 175 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

”اپنی نماز درست کیجئے“ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ون ڈے سیشن بنام شبِ براءت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 185 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس بنام”رمضان کیسے گزاریں“ کا انعقاد کیا گیا جن میں95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  مارچ 2021 کے آخری ہفتے ناروے (Norway )کے علاقے اوسلو (Oslo ) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ”چغل خوری “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت اسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال رسالے کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کی ڈویژن لوگرونیو (Logroño) کے علاقےتولیدو (Toledo)میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”درود پاک کی فضیلت“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روزرسالہ نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیانیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔

5اپریل 2021ء کو شعبہ پروفیشنلز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام University of Engineering & Technology Alumni Lahore کے لئے Onlineسیشن ہونے جارہا ہے۔

اس سیشن میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری Speech فرمائیں گے۔

سیشن میں شرکت کرنے کے لئے Limited seats Available ہیں جس کے لئے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

رجسٹر ہونے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے

bit.ly/uet-meetup

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ  2021 کے آخری ہفتے سویڈن(Sweden ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر شارٹ کورس پر مقررذمہ دار اسلامی بہن نے ” اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مرنے سے پہلے موت کی تیاری کرنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی ۔