میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  01 اپریل 2021ء بروز جمعرات خیبر پختونخواہ ، مردان پریس کلب میں نیکی کی دعوت اور پبلک لائبریری مردان میں ذمہ داران کا وزٹ کا سلسلہ ہوا ۔

رکن مجلس لاہور ریجن ذمہ دار عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے صدر مردان پریس کلب لطف اللہ، جنرل سیکرٹری مردان پریس کلب بخت زادہ اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی اور ان میں نیکی دعوت دی۔ مزید اس موقع پر صحافیوں کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر مردان پریس کلب کے صحافیوں نے جلد وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔

پبلک لائبریری مردان انچارج وقاص صاحب سے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے لٹریچر کو لائبریری کا حصہ بنانے پر تبادلہ خیال ہوا جس پر انچارج مردان پبلک لائبریری نے جلد دعوت اسلامی کے لٹریچر کو لائبری میں رکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری ، کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)