.jpg)
استاذالعلماء شیخ
الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ عبد الستار سعیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی یکم
اپریل 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ علامہ عبد الستار
سعیدی صاحب نے دارالافتاء اہل سنت میں مفتیٔ اہل سنت مفتی محمد قاسم عطاری، استاذ
الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی اور دیگر مفتیانِ کرام سے ملاقاتیں کیں اور اس
موقع پر شعبے میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کی گئیں۔
بعد ازاں شیخ الحدیث علامہ عبد الستار سعیدی صاحب نے مختلف شعبہ جات سمیت اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہونے والے تحریری، تصنیفی وتالیفی کاموں کا جائزہ لیا اور رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سے ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا جس پر مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کوسراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دعوت اسلامی کی جانب سے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتابیں بھی تحفے میں پیش کی گئیں۔
جامعۃ المدینہ کے سلور جوبلی کے انعقاد پر ماہنامہ فیضان
مدینہ کے انتظامی امور کا مدنی مشورہ
.jpeg)
پچھلے دنوں مرکزی مجلس
شوریٰ کا مدنی مشورہ ہواتھا جس میں یہ بھی
طے پایا کہ 2021ء میں جامعۃ المدینہ کے 25 سال مکمل ہونے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے ٹیلی
تھون کے موقع پر سلور جُوبلی کا اہتمام کیا جائیگااس موقع پر مدنی مذاکرے کا
انعقاد ہوگا ، مدنی چینل میں سلسلے کئے جائینگےاور ماہنامہ فیضان مدینہ کا خاص
شمارہ جاری کیا جائیگا۔
اس سلسلے میں بروز بدھ 31 مارچ 2021ء کو اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضان
مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی، ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد
عطاری مدنی اورچیف ایڈیٹر مولانا محمدآصف عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ کے 25 سال مکمل ہونے پر
ماہنامہ فیضان مدینہ کا خصوصی شمارہ جاری کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور سلور
جوبلی کے انعقاد سے 2ماہ قبل اس کام کو مکمل کرنےکا ہدف دیا۔
عالمی مدنی مرکز میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے رکن ریجن اور اراکین زون نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں اسلامی
بہنوں کے دینی کاموں میں معاونت کرنے،رکن کابینہ کو دینی کاموں کے حوالے سے مزید
مضبوط کرنے اور فعال کرنے پر مدنی پھول دیئے
گئے اور ہر کابینہ سطح پر ایک فائل تیار کرنے کا ہدف دیا گیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ ڈونیشن بکس کےتحت پچھلے دنوں حیدرآباد زون کی
جامشورو کابینہ کوٹری ڈویژن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں حیدرآباد زون ذمہ دار ،
جامشورو کابینہ اور ڈونیشن بکس ڈویژن ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں
کو دینی کاموں کے حوالے سے
مدنی پھول بیان کئےاور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ ڈونیشن بکس کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں لاہور ریجن نگران اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
پاک ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہن نے
ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہداف پورا کرنے گھریلو صدقہ بکس رکھنےاور مزید بہتری
کے حوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار
کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد سوسائٹی کابینہ کی عبداللہ گارڈن
سوسائٹی میں شخصیات کے درمیان ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں
شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت ِاسلامی نےاسلام میں عورت کا
مقام کےحوالےسے معلومات فراہم کیں گی نیز
سیشن میں صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے بھی شرکت کی اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں
کےحوالےسے مدنی پھول دیتےہوئےپردے کی
عظمت بیان کی نیز بے پردگی سے بچنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بچانے کی ترغیب
دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے مختلف دینی کاموں کی نیتیں پیش کیں ۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں ریجن نگران، اراکین ریجن،زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرریاں
مکمل کرنے پر مدنی پھول دیتےہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا آسان طریقہ بتایا اور اہداف
دیئے نیز رسالہ کارکردگی اور ڈونیشن
کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مزید بہتر بنانے کے حوالے سے
اہداف دیئےصاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے
اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےحوالےسے مدنی
پھول دیئےاور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے، دینی کاموں کو
بڑھانے، رسالہ کا مطالعہ کرنے اور کروانے،
سالانہ ڈونیشن کو مضبوط بنانے کےحوالےسےنکات بتائے جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی
نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، جھنگ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں مکتبۃ المدینہ کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
رکن زون مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوماہنامہ فیضانِ مدینہ
وتقسیم رسائل کی مکتبۃ المدینہ پر الگ سے
ترکیب کرنے کی ترغیب دلائی عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ میں ہونے والی بکنگ کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو بڑھانے کےحوالے سے نکات دیئے نیز ماتحت
اسلامی بہنوں کے مشورے لینے اوران کی کارکردگی بہتر بنانےکاذہن دیا اوررمضان عطیات کے حوالے سے
مدنی پھول دیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے
شعبہ کا کام مزید بڑھانے کی نیت پیش کی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن، ٹوبہ زون، پیر محل ڈویژن میں تین دن کا فیضانِ زکوٰۃ کورس منعقد ہواجس میں 12 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوزکوٰۃ کے شرعی مسائل، زکوٰۃ
دینے کے فوائد بتائے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےکاذہن دیاجس پر
اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقہ کھارادر میں
مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کھارادر کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کےدرمیان صدقے کے فضائل پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور دینی کاموں کےحوالےسے
نکات بیان کئےاس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پچھلے
دنوں صدر، تھانہ بولا خان، رنچھور لائن، بلدیہ، شاہ مرید کابينہ میں غسل میت کی تربیتی کلاس کا انعقاد ہوا جن
میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کفن دفن ذمہ داراسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کوغسل میت کفن پہنانے اور
بچھانے کا عملی طریقہ سکھایااور مستعمل
پانی کے مدنی پھول بھی بتائےآخر میں
اسلامی بہنوں کوآئندہ بھی اس طرح کےتربیتی سلسلوں میں شرکت کرنے کی دعوت دیئ جس
پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقہ صدیق
آباد میں کفن دفن تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں بن قاسم زون کی 6 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔