اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقہ صدیق آباد میں کفن دفن تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں بن قاسم زون کی 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن کی مفتشہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو غسل میت ، کفن بچھانے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور اسراف و مستعمل پانی کے مسائل اوراس کے دیگر احکامات بتائے نیزکفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلانے پر تمام اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دیا اور سب اسلامی بہنیں کامیاب رہیں۔