قرآن
مجید فرقان حمید اللہ ربّ الانام
کا مبارک کلام ہے ، اس کا پڑھنا، پڑھانا اور سننا سنانا سب ثواب کا کام ہے، قرآن پاک پڑھنے کے جس طرح کئیں
فضائل ہیں، اسی طرح قرآن پاک پڑھانے کے بھی
کئیں فضائل ہیں، جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:" تم میں
بہترین شخص وہ ہے، جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔"( صحیح البخاری)
حضرت
سیّدنا ابو عبدالرحمن سُلَمی رضی اللہُ
عنہ مسجد میں قرآنِ پاک پڑھایا کرتے تھے اور فرماتے:" اِسی
حدیثِ مبارکہ نے مُجھے یہاں بٹھا رکھا ہے۔"
قرآن شفاعت کر کے جنت میں لے جائے گا:
حضرت
سیدنا انس رضی اللہ عنہ
سے روایت ہےکہ رسول اِکرم، نورِ مجسم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ معظم ہے:"جس
شخص نے قرآن سیکھا اور سکھایا اور جو کچھ
قرآن پاک میں ہے، اُس پر عمل کیا، قرآن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنت میں لے
جائے گا۔"
سبحان اللہ عزوجل!قرآن پاک سیکھنے اور
سکھانے اور اس پر عمل کرنے والوں کی قرآن پاک شفاعت کرے گا۔
ایک
اور حدیث ملاحظہ فرمائیں اور قرآن پاک پڑھانے کے بے شمار فضائل میں سے ایک اور
فضائل ملاحظہ فرمائیں:"جس شخص نے کتاب اللہ کی ایک آیت یا علم کا ایک باب
سکھایا، اللہ عزوجل تا قِیامت اس کا اَجْر بڑھاتا رہے گا۔"
اسی
طرح ایک اور حدیث پاک میں قرآن پاک سکھانے کی فضیلت معلوم
ہوتی ہے، چنانچہ حدیث میں ہے:"جس نے قرآن عظیم کی آیت سکھائی، جب تک اس کی تلاوت ہوتی رہے گی، اس کے لئے ثواب جاری رہے گا۔"( جمع الجوامع)
افسوس!
اِسلامی معلومات کی کمی کی وجہ سے آج لوگوں کی بڑی تعداد قرآن پاک سیکھنے اور
سکھانے کے فضائل سے نابلد ہے۔
اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ ہمیں خود بھی قرآن
سیکھنے اور دوسروں کو سکھا کر اجرِعظیم کمانے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم