دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں بیرون ملک بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور، فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت26  اپریل 2021 ءکو عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشارٹ کورسزکرنے والی اسلامی بہنوں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سےنکات دیئےاور جامعۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو جامعۃالمدینہ میں سنتوں بھرےاجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر کیلگری میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 16  اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے ’’حضرت فاطمہ خاتون جنت رضی اللہ عنہا ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ڈونیشن جمع کروانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن کے ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’تلاوت قرآن اور ہم مسلمان ‘‘کے موضوعات پر بیانات کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو قرآنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے اور ترجمہ و تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے ’’شان حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیااور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  26 اپریل 2021 کو یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن بلونیا اور ڈنمارک میں آن لائن دینی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں تقریبا 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’ نیکی کی دعوت ‘‘کے موضوع پر بیانات کئےاور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کے لئے اپنی کوشیش تیز کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریبا 17اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تلاوت قراٰن پاک اور مسلمان“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کاجائزہ لینے،مدنی مذاکرہ سننے اور رمضان المبارک میں نیک اعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


شعبہ تقسیم رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں 26 اپریل 2021ء بروز پیرگوجرانوالہ زون و کابینہ میں نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری ، لاہور ریجن ذمہ داراور زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وزٹ کیا۔

نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے رمضان کے روزوں کی فضیلت پر گفتگو کرتے ہوئے زکوٰۃ ، فطرہ و دیگر عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری معاون نگران مجلس تقسیم رسائل)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 اپریل 2021ء کو رکن شورٰی حاجی عبدالحبیب عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے طلبہ اور ان کے سرپرستوں کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ فرمایا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکن شورٰی نے صدقے کے فضائل بیان فرمائے اور راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کو زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا۔

کرونا وباسے نجات و حفاظت کے لئے دعوت اسلامی 29 اپریل 2021ء کورات 11:00 تا 11:30 بجے مدنی چینل پر براہ راست اجتماعِ دعا کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔

دعا سے قبل بیان کا سلسلہ بھی ہوگا جبکہ امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کرونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعافرمائیں گے۔


شعبہ ائمہ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اپریل 2021 ء بروزجمعہ کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون، لانڈھی کابینہ میں مدنی حلقے و سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جہاں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی،کراچی ریجن کے ذمہ دارحافظ محمد وقار مدنی ، لانڈھی کابینہ میں ناظم اعلی نعمان مدنی عطاری و عبدالمتین عطاری کے ہمراہ جامع مسجد نور مصطفی مسجد کچھی کالونی میں ائمہ کرام کے درمیان بیان فرمایا۔

رکن شوری نے تربیت فرماتے ہوئے ماہ رمضان میں مساجد کو آباد کرنے ،مسجد میں آنےوالوں کو مستقل نمازی بنانے ، فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی زکوۃو عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے عطیات پیش کئے۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


شعبہ ائمہ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 اپریل 2021 ء بروزہفتہ کراچی ریجن ، بن قاسم زون ، میمن گوٹھ ملیر کابینہ میں ڈونیشن سیل کا افتتاح ہوا جہاں رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی ،کراچی ریجن کے ذمہ دارحافظ محمد وقار مدنی اور ناظم اعلی شہر یارعطاری کے ہمراہ میمن گوٹھ ملیر کابینہ میں ڈونیشن سیل کاافتتاح فرمایا ۔

رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے شرکاء کو راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی و دیگر متعلقین سے رابطہ کرکے ان کی زکوۃو عطیات دعوتِ اسلامی کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی ۔

دوسری جانب علی عطاری کے گھر ان کے نانان جان کے انتقال ہوجانے پر تعزیت کیلئے حاضری دی۔ دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوری کے رکن حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نےعلی عطاری بھائی اور جملہ سوگوران سے تعزیتفرمائی اور شرکا کو صبر کی تلقین فرماکر خوب ایصال ثواب کرنے کی ترغیب دلائی نیزدعائے مغفرت میں ائمہ مساجد کی طرف سے کئے گئے ایصال ثواب بھی مرحوم کو ایصال کیاگیا ۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)