رکن شوریٰ
جنید احمد مدنی جیکب آباد کابینہ میں تشریف لائے مجلس مزارات اولیاء کے تحت درگاہ
عالیہ ہمایوں شریف میں عمدۃ الفقہاء عبدالغفور ہمایونی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار
پاک پر حاضری دی اور موجودہ گدی نشین میاں عبدالباقی دام ظلہ سے ملاقات کی۔
دعوت اسلامی
کی خدمات سے آگاہی دیتے ہوئے فیضان مدینہ
کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفۃً پیش کیا۔ اس موقع پر مزارات
اولیاء ریجن ذمہ دار محب عطاری اور نگران کابینہ عبدالوحید مدنی اور دیگر اسلامی
بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: قاری محمد عرفان عطاری مجلس کارکردگی جیکب آباد کابینہ ذمہ
دار)
شعبہ
مدرستہ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں 26 اپریل2021ء
بروز پیر شرقپور شریف میں مبلغ دعوت اسلامی و ناظم مدرستہ المدینہ بالغان
قاری محمد احمد رضا عطاری نے رکن کابینہ مدرستہ المدینہ بالغان صدام حسین عطاری کےہمراہ
مختلف مقامات پر لگنے والے مدارس المدینہ بالغان کا وزٹ کیا اور جائزہ
لیا۔
25
اپریل 2021ء کو نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء پاکستان نے کراچی ریجن کا مدنی مشورہ
لیا جس میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے کراچی ریجن ذمہ دار، رکن ملیر کابینہ اور ملیر
کورٹ کی مجلس کے نگران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ان نکات پر نگران مجلس نے عملی جدول، منگل 27 اپریل کو نگران شوری کا لنک مدنی
مشورہ اور مدنی عطیات پر مدنی پھول عطا فرمائے۔ (شعبہ
رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ)
پنجاب کے شہر ہارون
آباد میں دعوت اسلامی کے تحت جامعۃا لمدینہ گرلز کے افتتاح کے سلسلےمیں اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات اور دیگر ذمہ داران نے
شرکت کی۔
دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو
دینِ متین کی خدمت، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی عطیات دعوت
اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔
مانسہرہ میں فیضان مدینہ مسجد اور مدرسۃ المدینہ للبنین
کا آغاز کردیا گیا
اٹک واہ کینٹ حضرو کے
علاقےمانسہرہ اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر اسلامی بھائیوں کے لئے دعوت اسلامی کے
ذمہ داران نے کوششیں کرتے ہوئے فیضان مدینہ مسجد اور مدرسۃ المدینہ للبنین کا آغاز
کردیا ہے۔
فیضان مدینہ مسجد میں
کاریگروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں اس کو بنایا ہے۔ فیضان
مدینہ مسجد مدرسۃ المدینہ للبنین کا کُل رقبہ دو کینال پر مشتمل ہےجس میں پانچ سو
نمازیوں کی گنجائش ہےجبکہ 45 طلبہ فی سبیل اللہ دین کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے مسجد ھٰذا میں ہونے والے مدنی حلقے میں سنتوں بھر
ابیان فرمایا اور عاشقان رسول کو مسجد و
مدرسہ بنانے کی ترغیب دلائی۔
ملتان میں قائم اسپیشل ایجوکیشن کمپیوٹرٹریننگ سینٹر میں
نیکی کی دعوت کا سلسلہ
پنجاب کے شہر ملتان کے
نادرن بائی باس پر قائم اسپیشل ایجوکیشن کمپیوٹرٹریننگ سینٹر میں دعوت اسلامی کے
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ٹریننگ
سینٹر کے Instructor طاہر سلیم اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے
تمام اسلامی بھائیوں کے درمیان نماز، روزہ اور بسم اللہ شریف پر بیان کیااور انہیں جھوٹ، غیبت، چغلی اور فحش
گوئی سے بچنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں پانچوں وقت کی نماز یں پڑھنے، نیکی کی
دعوت عام کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
پنجاب کے شہر فیصل
آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان مشاورت آفس
کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جدول، جائزہ،
کارکردگی، شعبہ تنظیمی میڈیااور دیگر میں ہونے والے کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا
گیا اور مختلف تنظیمی امور پر گفتگو کا سلسلہ رہا۔
بعد ازاں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان مشاورت آفس میں کام کرنے والے اور
بذریعہ آن لائن تمام ریجنز میں پاکستان مشاورت آفس سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ فرمایا جس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بہتر سے بہتر کرنے پر
گفتگو کی۔
رکن شوریٰ نے دینی
کاموں کے حوالے سے مدنی عطیات جمع کرنے اور ذاتی مطالعہ بڑھانے کے حوالے سے بھی
اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں اجمیر ریجن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس
میں اجمیر ریجن اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس بین الاقوامی ا مور شب و روز ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو خبر
بنانے کے اصول بتاتے ہوئے شعبہ کی
کارکردگی لینے اور ماہنامہ فیضان ِمدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ کال
مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاک سطح
شعبہ فنانس ذمہ دار، روحانی علاج ذمہ دار اور ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاک
سطح شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ای ۔رسید استعمال
کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور ای۔رسید کے نظام کو مضبوط کرنے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے
والی اسلامی بہنوں کے شرعی و تنظیمی احتیاطیں ٹیسٹ لینے کے حوالے سے کلام کیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
کفن دفن کے زیر اہتمام 25 اپریل 2021ء کو بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی پاک سطح کی مفتشات نے شرکت کی ۔
پاک
سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کو شعبہ کی ترقی کے حوالے سے نکات
بتائے اور ٹیسٹ لینے کے حوالے سے مضبوط فالو اپ کا ذہن دیا نیز آئندہ سے کفن دفن ٹیسٹ میں کامیاب ہونے
والی اسلامی بہنوں کے رزلٹ پاک سطح شعبہ
کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کو سینڈ کرنے اور ان کی سند پر صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار کے سائن کروانے کے بارے میں اسلامی بہنوں کو مد
نی پھول دیئے جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس
میں کراچی ریجن تا ڈویژن سطح کی 629 ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن و رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے درمیان بذریعہ آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کیااور نیک
اعمال کا رسالہ پر کرنے کی ترغیب دلائی اور ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گلستان جوہر اور ناظم
آباد کابینات میں ٹیلیفونک مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
Dawateislami