دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام10 اپریل2021ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زکوٰۃ کی بنیادی معلومات دیں اور شرعی راہنمائی کے لئے دارالافتاء اہلسنت سے رجوع کرنے کی ترغیب دلائی،اپنے مال کی صحیح طریقہ سے زکوٰۃ ادا کرنے اور ڈونیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام10 اپریل2021ء کوعرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہامیں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے” تلاوت قراٰن اور نفل نمازوں کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں ختم قراٰن کی ترغیب دلائی نیز اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ دارالسّلام میں  بذریعہ اسکائپ سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کواپنے شب و روز نیکیوں میں گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کاموں کی بڑھوتری کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ بات کرتے وقت اگر ہونٹ پر تھوک آگیا اور وہ نگل لیا گیا تو کیا روزہ ٹوٹ گیا ؟

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

بات کرتے وقت یا اس کے علاوہ ہونٹ تھوک سے تَر ہوگئے تو اس تھوک کو نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ البتہ ایسے تھوک کو نگلنے میں احتیاط کی جائے۔(ماخوذ از فتاویٰ عالمگیری،ج1،ص303، بہارِ شریعت، ج1، ص983)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


شعبۂ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  11 اپریل 2021ء بروز اتوار ریجن فیصل آباد، زون میانوالی، کابینہ میانوالی،ڈویژن چشمہ میں واقع دار المدینہ چشمہ کیمپس میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران میانوالی زون، تعلیمی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع میانوالی وزیر احمد آ غا، ڈپٹی ڈسٹرک ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری ، ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی کیمپس، پرنسپل گورنمنٹ لیب ہائر سیکنڈری اسکول میانوالی، وائس پرنسپل لیب ہائر سیکنڈری اسکول میانوالی، ڈاکٹر ظفر اسلامیات پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میانوالی، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہا ئی اسکول ٹھٹی اور مختلف اداروں کے سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔

محمد صفدر عطاری، ریجنل ڈائیریکٹر فیصل آباد دارالمدینہ نےسنتوں بھرا بیان کیا۔ فیصل آباد ریجنل ڈائریکٹر نے دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کی پریزنٹیشن دی اور ضلع میانوالی ایجوکیشن اتھارٹی اور دیگر شخصیات کو دارلمدینہ چشمہ کیمپس کا وزٹ بھی کروایا۔اس موقع پر شرکا میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے اور آخر میں خیر خواہی کا بھی انتظام ہوا۔(رپورٹ: محمد اعجاز عطاری، رکن زون میانوالی شعبہ تعلیم)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08 اپریل 2021 ء بروز جمعرات کوئٹہ زون، اوتھل ، ارمابیل پریس کلب میں صحافیوں کے عزیز  و اقربا کی صحت یابی کے لئے خصوصی قرآن خوانی و دعا کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افرادنے شرکت کی۔

رکن مجلس لسبیلہ کابینہ جہانزیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مایوسی کی مذمت بیان کی اور شرکا کو دعا کا اہتمام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:اسرار حسین عطاری ۔کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


مجلس اصلاحِ اعمال  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام لاہور ریجن میں اصلاحِ اعمال ذمہ داران کا ریجن ذمہ دار حاجی محمد شہزاد عطاری نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں لاہور شمالی زون ذمہ دار غلام شبیر عطاری، جنوبی زون محمد کاسب عطاری ، حافظ آباد زون محمد احمد رضا عطاری ، گوجرانوالہ زون محمد قاسم عطاری لاہور شمالی اور جنوبی زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی جمع کرنے ، دینی کاموں کی تحریکوں کو بڑھانے ، Donation جمع کرنے اور بڑھانے اور ماہ رمضان میں 263,000 نیک اعمال کے رسائل تقسیم کرنے کا پلین ہوا۔اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بھی بذریعہ کال شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔


شعبۂ تعلیم دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل2021ء بروز اتوار ساہیوال زون میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے رمضان کی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور خدمت دین میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد حیدر عطاری رکن زون ساہیوال شعبہ تعلیم)


مدرستہ المدینہ فار بوائز  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 اپریل 2021ء کو لاہور ریجن،ہزارہ زون،مانسہرہ کابینہ خیبر پختونخواہ میں اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری شخصیات ، ائمہ کرام اور سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی جہانگیر شاہ عطاری نے قرآن پاک حفظ کرنے کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر حفظ قرآن و ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد بھی پیش کی گئیں۔


مدرستہ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لاہور ریجن، ہزارہ زون، ایبٹ آباد کابینہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرستہ المدینہ کے بچوں اساتذۂ اور ناظمین نے شرکت کی۔

اعلیٰ و رکن زون مدرستہ المدینہ جہانگیر شاہ عطاری نے قرآن پاک کو درست پڑھنے کا طریقہ پر مدنی پھول دئیے۔ اور رمضان المبارک کے روزوں کی فضیلت پر تربیت کرتے ہوئے تمام روزے پابندی سے رکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: جہانگیر شاہ مدرستہ المدینہ رکن زون)


شعبہ اطراف کابینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021 ء کو سکھر زون کی میاں جو گوٹھ کابینہ کی ڈویژن دوڑ اور آباد میں نگران سکھر زون حاجی محمد بلال رضا عطاری نے مختلف زمیندار اسلامی بھائیوں سے عشر  اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ملاقات کی۔ عشر اور زکوٰۃ وصولی ہوئی اور اسلامی بھائیوں کے لئے دعائے خیر بھی فرمائی۔(رپورٹ: اختیار احمد عطاری)


شعبہ رابطہ برائے وکلاء  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 اپریل 2021ء کو کراچی ریجن ذمہ دار اور رکن ملیر کابینہ نے سندھ ہائی کورٹ میں رجسٹرار ہائی کورٹ، دو پرائیویٹ سیکرٹری، دو جسٹس، آٹھ جوڈیشل مجسٹریٹس سے ملاقاتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے متعدد شعبہ جات بشمول شعبہ رابطہ برائے وکلاء کا تعارف پیش کیا اور فیضانِ مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کو مدنی عطیات دینے کا ذہن بھی دیاجس پر جج صاحبان نے فیضانِ مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت قبول کی اور عطیات دینے کی نیت بھی کی۔ (رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ)