11 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) کے شہر روٹرڈیم ( Rotterdam )میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 7 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار اسلامی
بہن نے” فیضان رمضان“ کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو اس با برکت مہینے کا احترام کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادات اور نیک کام میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی ۔