اسلامی بہنوں کے دینی  کاموں کا اجمالی جائزہ درج ذیل ہے :

انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1596

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 8124

مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 10528 دس ہزار،پانچ سوآٹھائیس

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد : 289

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 3481

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد : 1537

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 45979 پینتالیس ہزار،نوسونواسی

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2771

وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد : 6304


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار السنہ کےتحت 11 اپریل بروزاتوار کو بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اور پاکستان نگران و مجلس بیرون ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں بہتری کےحوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائےاور شعبہ کے دینی کام احسن انداز سے کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ایران کی ملک مشاورت اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ایران کی ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن نے ایران ملک مشاورت اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیا اور دینی کام بڑھانے ےحوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے اچھے انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ 


مدنی قافلہ مجلس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  10 مارچ 2021ء سینٹرل افریقہ، دارالسلام، تنزانیہ میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ داران کے ہمراہ مقامی اور بزنس مین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

امتیاز علی مدنی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے بعد مدنی مذاکرہ شرکا کو رمضان المبارک میں عبادات اور مالی طور پر دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 12 اپریل 2021 ءکو فیضانِ قُطب مدینہ رضوی ڈویژن میں بذریعہ ا سکائپ اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 4 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نے تلاوت کے فضائل موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو روزانہ رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے زیر اہتمام ممبئ  ریجن حیدرآباد زون دکن چارمینار کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورس کی رکن زون اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول میں بہتری کےحوالے سے نکات بتائے او راپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو کارکردگی جدول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز تلاوت کورس کروانےکےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08 اپریل 2021ء بروز جمعرات لاہور ریجن، حافظ آبادزون، اطراف حافظ آباد کابینہ، ڈویژن پرانی منڈی کالیکی فیضانِ مدینہ کالیکی میں سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں دو ڈویژن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی فاروق مدنی نے قرآن پاک کی فضیلت اور رمضان المبارک کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ شرکا کی زکوٰۃ و صدقات فطرے کے لئے تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: اعظم عطاری)


اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن رائے پور زون میں 26 دن والے4 مدنی قاعدے کورسز منعقد ہوئے جن میں رائے پور زون کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کور س میں شریک اسلامی بہنوں کودرست مخارج کےساتھ مدنی قاعدہ پڑھایاگیااور کورس کےاختتام پر ٹیسٹ کاسلسلہ ہو اجن میں 22 طالبات نےبہتر کیفیت سے کامیابی حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں ممبئی ریجن پونہ زون میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں ممبئی ریجن پونہ زون کیمپ ،یروڈااور کونڈوا کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کے حوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور رمضان ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام فیضان مدینہ ننکانہ ، مدرسۃ المدینہ بالغان لگایا گیا جس میں کافی تعداد میں اسپیشل اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاسپیشل اسلامی بھائیوں میں تعلیم قرآن کا سلسلہ کیا۔ اختتام پر مبلغ دعوت اسلامی محمد علی عطاری اور سہیل عطاری نے اسپیشل اسلامی بھائیوں کی تربیت بھی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 11 اپریل2021ء کو عرب شریف فیضانِ قُطب مدینہ کابینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضانِ قُطب مدینہ کابینہ کی شعبہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کے اہداف دیتےہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام فیضان مدینہ ننکانہ لاہور میں اسپیشل پرسنز کےلئے آمد ِرمضان کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے، بہرے اور اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں ریجن ذمہ دار لاہور اسپشل پرسنز محمد علی عطاری نے خصوصی شرکت کی او راسپیشل پرسنز میں بیان کیا۔ اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ جنوبی لاہور زون کے رکن محمد سہیل عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)