دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن ملتان ذمہ دار ، زون رحیم یار خان، زون ڈی جی خان ، زون وہاڑی کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج بستوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو بہترین کارکردگی کے حوالے سے نکات بتائے نیز اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئے اور ماتحت اسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں حضرت فاطمہ زہرہ رضی اللہ عنھا کی سیرت مبارکہ پر کوئز پروگرام کاانعقاد ہوا جس میں ملتان ریجن کی زون کی 2 ٹیچرز اور طالبات سمیت مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن زون کی 2 ٹیچرز اور طالبات نے مقابلہ میں حصہ لیا اور نمایا کارکردگی حاصل کی مقابلہ کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں  مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں پاک سطح شعبہ ذمہ دار ،حیدرآباد زون نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبہ فنانس ذمہ داراسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جبکہ پاک سطح شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ای -رسید کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ای -رسید کے نظام کو مضبوط بنانے اور اسلامی بہنوں کو ای رسید استعمال کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں واہ کینٹ زون کی ٹیکسلا کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں واہ کینٹ زون ٹیکسلا کابینہ کی ذیلی تا کابینہ تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکر دگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتاتے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

جبکہ واہ کینٹ زون نگران اسلامی بہن کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر کی خواتین سے تعزیت کاسلسلہ ہوا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ان کے گھر کی حواتین سے تعزیت کرتے ہوئے میت کے لئے ایصال ثواب و دعا ئے مغفرت کئ۔


کتابوں کا ادب

Mon, 3 May , 2021
4 years ago

طالب علم کے لئے ادب ایک ضروری چیز ہے،   جس کے بغیر علم کا حصول ناممکن ہے، علم کو حاصل کرنے اور اس سے نفع اٹھانے کا دارومدار ادب پر ہے، کسی نے کیا خوب کہا:"جس نے جو کچھ پایا ادب و احترام کرنے کے سبب ہی پایا اور جس نے جو کچھ کھویا وہ ادب و احترام نہ کرنے کے سبب ہی کھویا۔"

طالب علم کے لئے جہاں استاد کا ادب کرنا ضروری ہے، وہیں پر کتابوں کا ادب کرنا بھی اس پر لازم ہے، لہذا طالب علم کو چاہئے کہ کبھی بھی بغیر طہارت کے کتاب کو ہاتھ نہ لگائے، بلکہ ہو سکے تو باوضو ہو کر قبلہ کی جانب رُخ کرکے کتاب پڑھے کہ جتنا ادب زیادہ کرے گا، اتنی برکتیں زیادہ حاصل ہوں گی۔

چند واقعات:

حضرت شیخ سیّدنا شمس الائمہ حلوانی قدس سرہ النورانی سے حکایت نقل کی جاتی ہے کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:"میں نے علم کے خزانوں کو تعظیم و تکریم کے سبب حاصل کیا، وہ اس طرح کے میں نے کبھی بھی بغیر وضو کاغذ کو ہاتھ نہیں لگایا۔"

شمس الائمہ امام سرخی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا پیٹ خراب ہو گیا، آپ کی عادت تھی کہ رات کے وقت کتابوں کی تکرار اور بحث و مباحثہ کیا کرتے تھے، پس اس رات پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے آپ کو سترہ بار وضو کرنا پڑا، کیونکہ آپ علیہ الرحمۃ بغیر وضو تکرار نہیں کیا کرتے تھے ۔

بزرگانِ دین کو وضو سے اس وجہ سے محبت تھی کہ علم نور ہے اور وضو بھی نور، پس وضو کرنے سے علم کی نورانیت بڑھ جاتی ہے۔

ایک بزرگ کی عادت تھی کہ وہ دوات کو کتاب کے اوپر ہی رکھ دیا کرتے تھے تو ان کے شیخ نے ان سے فرمایا:"تم اپنے علم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔" حالانکہ قاضی خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے:"کتابوں پر دوات وغیرہ رکھنا، اگر تحقیرِ علم کی نیت سے نہ ہو تو ایسا کرنا جائز ہے، مگر بہتر ہے کہ اس سے بچا جائے۔"

ان حکایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے بزرگانِ دین رحمھم اللہ المبین کتابوں کا کتنا ادب فرمایا کرتے تھے، اللہ ان کے صدقے ہمیں بھی باادب بنا دے اور بے ادبی سے محفوظ فرمائے، ہمیں چند چیزوں کو کتاب پڑھتے وقت ملحوظِ خاطر رکھنا چاہئے۔

1۔ باوضو ہوں، 2۔ قبلہ رو ہوں، 3۔ خوشبودار پاکیزہ ماحول ہو۔ 4۔ کتاب کے اوپر کوئی چیز نہ رکھی جائے۔ 5۔ کتاب کی طرف پاؤں نہ پھیلائے جائیں، 6۔کتاب کو اونچے مقام پر رکھا جائے، 7۔ کتاب پر بغیر ضرورت نہ لکھا جائے، 8۔ کتابوں کو ترتیب کے ساتھ رکھا جائے، 9۔ سب سے اوپر تفسیر ، پھرحدیث، پھر فقہ اور پھر دیگر کتابیں رکھی جائیں۔

اللہ تعالی ہمیں کتابوں کا ادب کرنے اور بے ادبی کرنے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور علمِ نافع سے مالا مال فرمائے۔آمین یا ربّ العالمین


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے   اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ میں اجتماعات کاانعقادہوا جن میں 163 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے قراٰن پاک پڑھنے کی فضیلت کےموضوعات پر بیانات کئے اوراجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر نے، علم دین حاصل کرنے ،رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم و  شعبہ رابطہ کے تحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن حیدر آباد پونے زون میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہو ا جس میں 56  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں زکوٰة کے موضوع پربیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو  دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں یوکے بیلکبرن ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذیلی نگران اسلامی بہن نے تلاوت کی فضیلت کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں کثرت سے تلاوتِ قراٰن کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال رسالے کا تعارف بھی کروایا اور جائزہ کرتے ہوئے روزانہ اس کے خانے فِل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن  کابینہ وڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقادہواجن میں 223اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’ تلاوت قرآن اور مسلمان ‘‘ کے موضوعات پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن پاک کی تلاوت کرنے کا ذہن دیااور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر نے، علم دین حاصل کرنے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  روحانی علاج کے تحت اپریل 2021ء مانچسٹر ریجن کے علاقے بلیکبرن میں لگنے والے بستہ کی کارکردگی درج ذیل ہے:

تعویذات کی تعداد: 44

وظائف کی تعداد:12


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقہ ہنسلومیں بذریعہ کال نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 4 مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشہ دنوں آئرلینڈ ریجن میں اردو اور انگلش زبانوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد ہواجس میں 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت ِاسلامی نے قرآنِ پاک پڑھنے کی فضیلت کے موضوعاتپر بیانات کرتے ہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔