شعبہ ائمہ
مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 اپریل 2021ء بروز منگل کراچی ریجن، کوئٹہ زون ، لسبیلہ کابینہ کے علاقے اوتھل،
بلوچستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ
کرام نے شرکت کی۔
رکن شوری
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدنی مشورے
میں شریک ائمہ کرام کو نمازیوں کی نماز
درست کروانے اور عوام میں روزہ رکھنے کی شرعی احتیاطوں کی آگاہی کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ رکن شوریٰ
نے امام صاحبان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر نگران مجلس مولانا فیضان عطاری مدنی، ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری مدنی
اور کوئٹہ نگران کابینہ محمدعرفان عطاری و ناظم اعلی نورمحمد عطاری بھی موجود تھے ۔
دوسری جانب
’’جامع مسجد صابرین کی کمیٹی کے رکن اور اوتھل کی شخصیت حاجی عبدالمجید عطاری‘‘ کے
گھر پر مدنی حلقہ ہوا جس میں نماز درست ادا کرنے اور روزہ کے بنیادی احکام پر رکن شوریٰ نے گفتگو کی۔