دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ماہ مارچ 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 1045

اکثر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2176

ماہ میں ایک یا دو بار نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 325

انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14


مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن ، بن قاسم زون و کابینہ ، پیر سرہنڈی گوٹھ رزاق آباد میں شارٹ ٹائم مدارس المدینہ کے طلباء میں اسناداجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں سرپرست اسلامی بھائیوں سمیت طلباء کرانے شرکت کی۔اس اجتماع میں نگران مجلس مدراس المدینہ شارٹ ٹائم پاکستان کے ذمہ دارقاری عرفان عطاری، ریجن کراچی ذمہ دار شعبہ شارٹ ٹائم قاری شہروز عطاری ، نگران ڈویژن رزاق آباد قاری بلال نظر عطاری اور علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی ۔

دعوت اسلامی کی مجلس شوری کے رکن حاجی سائیں برکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور بچوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: ابوالبشار رضوان بٹ عطاری ناظم اعلی مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ملیر کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن ماہ مارچ 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے شعبۃ مکتبہ المدینہ للبنات کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

انفرادی کوشش کے ذریعے ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 336

سابقہ ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 257

ہفتہ وار اجتماع میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 687

مدرسۃ المدینہ بالغات میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 111

ماہانہ مدنی حلقہ میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 28

پرائیویٹ مکتبۃ المدینہ سے آرڈر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 80

ہوم ڈلیوری کےذریعہ سے آرڈر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 17


مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھرکی میں دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام  عظیم الشان اجتماع بسلسلہ تقسیم اسناد منعقد ہواجس میں مدرسۃ المدینہ بوائز ڈھرکی کے طلبہ کرام، اساتذہ کرام اور شہرکے دیگر معروف شخصیات اور مدنی علماءکرام نے شرکت کی۔

مبلغ ِدعوت اسلامی نے شانِ قرآن اور اسلاف کی قرآن سے محبت کے موضوع پر بیان فرمایا اور دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا آخرمیں قرآن پاک حفظ کرنے والے اور ناظرہ قرآن کی تکمیل کرنے والے بچوں میں اسناد(سرٹیفیکیٹس) تقسیم کئے گئےنیز شرکاء اجتماع کو لنگر رضویہ بھی پیش کیا گیا۔(رپورٹ: منظور احمد مدنی، نگران ڈھرکی)


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن، لیہ زون میں ماہانہ ٹیلی فونک مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں فیصل آباد ریجن اور لیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ڈونیشن بکس کھولنے اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اورسالانہ ڈونیشنز کی کارکردگی کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی ماہ مارچ 2021ء میں 127 مقامات پر تربیتی اجتماع منعقد ہوئے جس میں 4 ہزار 254 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔ فیصل آباد ریجن میں ماہ مارچ میں 768غسل میت دلائےگئے ۔420 مقامات پر ایصال ثواب اجتماعات منعقد ہوئیں جبکہ 328 لواحقین نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کیں ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ بالغات کی کابینہ تا زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور رمضان شریف میں شروع ہونے والے ذوقِ قراٰن کورس کے مدنی پھول سمجھائے اور مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن، سرگودھا زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی فارم سمجھاتےہوئے ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیااوراسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا، ماہانہ ڈونیشن بکس کی کارکردگی بڑھانے، گھریلو صدقہ بکس کو بڑھانے اور آرڈر بک کروانے کی ترغیب دلائی نیزذیلی سطح تک کی تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


 اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسہ المدینہ بالغات کے زیراہتمام ماہ مارچ 2021ء میں 47 مدارس المدینہ بالغات اور 189 گھر مدرسۃالمدینہ بالغات کا اضافہ ہوا جبکہ فیصل آباد ریجن نے 230 مدارس کے اضافہ کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی سرگودھا زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں رکن ریجن،کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے شعبہ کے مدنی پھول اور کارکردگی فارم سمجھاتےہوئے ہر ماہ وقت پرکارکردگی جدولجمع کروانے کا ذہن دیا۔ ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی سارے 3 لانڈھی کابينہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ مشا ورات ڈویژن نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کار کردگی انٹر کرنے کاطریقہ کار سمجھاتےہوئے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے  اور دینی کام کرنے کے حوالےسےنکات سمجھا ئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کےشعبہ کفن دفن کے تحت لانڈھی کابينہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کفن دفن ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابينہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوشعبے میں کام کرنے کے نکات بتاتےہوئے، کفن دفن ٹیسٹ دینے کے لئے ترغیب دلائی نیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اوردینی کام کے اہداف بھی دئیےجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔