اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ 2 زون مکتب میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں 3 کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے یوم ِقفل مدینہ منانے کے متعلق نکات بیان کرتے ہوئے جائزہ کارکردگی کےحوالےسے مدنی پھول دیئے اور نیک اعمال پر اضافہ اور جدول وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا اس کے علاوہ شعبے کے حوالے سے مزید کلام کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ناظم آباد کابینہ اور لانڈھی کابینہ میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جن میں کم و بیش 92 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اوراسلامی بہنوں کوہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ سننےکا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کے پر کیف لمحات میں مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ پہلا مدنی مذاکرہ یکم رمضان المبارک کو بعدِ تروایح  ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے امیر حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی چینل کے ناظرین کو مدنی پھول ارشادفرمائے۔

چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال : رمضان المبارک کی آمدپر کون سی دُعامانگی جائے ؟

جواب :یہ دُعاپڑھی جائے : اَللّٰهُمَّ سَلِّمْنِیْ لِرَمَضَانَ، وَسَلِّمْ رَمَضَانَ لِیْ۔یعنی اے اللہ !مجھے رمضان کے لیے اوراسے میرے لیےسلامت رکھ۔

سوال : گناہوں سے بچنے کا کوئی وِرداِرشاد فرمادیجئے ؟

جواب: جو ہرنمازکے بعدھُوَاللہُ الرَّحِیْمُ 7 بار پڑھا لیا کرے، وہ گناہوں سے بچارہے گا اوراس کا ایمان پر خاتمہ ہوگا ۔

سوال: ولی کی پہچان کیا ہے ؟

جواب: حقیقت یہ ہے کہ ولی کی پہچان بہت مشکل ہے،بہرحال اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ اُسےدیکھ کر اللہ پاک یادآجائے۔

سوال: ماہِ رمضان کی کیا اہمیت ہے ؟

جواب:ماہِ رمضان میں نفل کا ثواب فرض کے برابراورفرض کا ثواب70گُنا کردیا جاتاہے،رمضان کی آمدپر جنت اوررحمت کےدروازے کھول دئیے جاتے ہیں ، جب ماہِ رمضان ختم ہوتاہے تو جنت کو ماہ ِرمضان کے اِستقبال کے لیے سجانا شروع کیا جاتاہے اورساراسال سجایاجاتاہے ، اس میں ہرگھڑی رحمت بھری ہے،الغرض وہ کون سی فضیلت ہے جو ماہِ رمضان کو حاصل نہیں ۔

سوال : سحری کے لیے کب اٹھنا چاہئے ؟

جواب: تمام روزہ داروں کو چاہئے کہ سحری کے لیے جلدی اٹھیں،جلد اٹھنے کی وجہ سےنمازِتہجدکی سعادت بھی مل جائے گی ،عورتوں کو چاہئے کہ روزہ داروں کی معاونت کی نیّت سے کچن کے کام کریں تاکہ ثواب بھی ملے ۔بچیوں سے ان کی طاقت کے مطابق گھرکے کام لینے چاہئیں تاکہ آنے والی زندگی میں انہیں آسانی ہو۔

سوال: ماہِ رمضان میں کھانے میں کیا احتیاط کرنی چاہئے؟

جواب: روزوں میں تلی ہوئی چیزیں(Fried Items) کھانےسے بچیں ،سادہ نارمل غذابھی احتیاط کے ساتھ کھائیں ،آپ کوروزے کالطف آئےگا،پیٹ بھاری اورطبیعت بوجھل نہیں ہوگی،روزےرکھنے میں بھی آسانی ہوگی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ  کی ریجن نگران اسلامی بہن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہواجس میں فیضان ِتلاوت ِقراٰن کورس کے حوالے سے کلام ہوا، ذمہ دار کو اس کورس کے نکات سمجھائے ۔

واضح رہے کہ 12 اپریل2021ء سے سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ اور نارتھ امریکہ میں فیضانِ تلاوت قراٰن کورس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام11 اپریل2021ء کو کینیڈا کے شہر مانٹریال(Montreal) میں ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”رمضان کی آمد مرحبا “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ رمضان کے مبارک لمحات کو عبادت میں گزارنے اور خوب نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری میں ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”آمد رمضان مرحبا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ رمضان کے مبارک لمحات کو عبادت میں گزارنےاور خوب نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہ رمضان میں دعوتِ اسلامی کی دینی کاموں کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن( Brampton) میں ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”رمضان کی آمد مرحبا “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ رمضان کے مبارک لمحات کو عبادت میں گزارنے اور خوب نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اپریل2021ء سے کینیڈا کے شہر مانٹریال(Montreal) میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں گزارنے کےلئے اور قلیل مدت میں قراٰن مجید کو سننے کےلئے کورس”فیضان تلاوت قراٰن مجید“ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کم و بیش55اسلامی بہنوں شرکت کرکے قراٰنِ کریم سننے کی سعادت حاصل کررہی ہیں نیز کورس کے مطابق فقہ اور قرآن پاک مختصر تفسیر سننے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام13 اپریل2021ء کو یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں  کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں ناروے ،فرانس، جرمنی ،آسٹریا ، اٹلی اور ہالینڈ کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورماہانہ مدنی مذاکرہ کارکردگی فارم تفصیل سے سمجھایا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 اپریل2021ء کو نارتھ امریکہ ریجن میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورامریکہ میں مکتبہ المدینہ کے مسائل پر بات چیت کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کے مطالعہ کو بڑھانے اورلاک ڈاؤن میں تقسیم رسائل کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اپریل 2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ناروے (Norway) میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 26 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 10 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 6 اسلامی بہنوں نے ایام قفل منانے کی سعادت حاصل کی۔


سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوگر کے مریض انسولین کا انجیکشن استعمال کرتے ہیں جو کہ رَگ کے بجائے گوشت میں لگایا جاتا ہے تو شوگر والے روزے کی حالت میں انسولین لگاسکتے ہیں یا نہیں ؟ اس سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟ سائل:محمد عدنان عطاری(مرکز الاولیا، لاہور)

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

حالتِ روزہ میں انسولین کا انجیکشن لگانا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ عمومی طور پر انجکشن کی سوئی جوف(معدہ یا معدہ تک جانے والے راستوں کے اندرونی حصے)یا دماغ تک نہیں پہنچائی جاتی اور جوف تک جانے کا کوئی عارضی راستہ بھی نہیں بنتا کہ جس کے ذریعے دوائی جوف تک پہنچ سکے لہٰذا یہ انجیکشن روزہ ٹوٹنے کا سبب نہیں ۔ مسامات کے ذریعے کسی چیز کا داخل ہونا ویسے ہی روزے کے منافی نہیں جیسا کہ جسم پر تیل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کہ تیل اگرچہ جسم کے اندر جاتا ہے لیکن مسامات کے ذریعے اور یہ روزے کے خلاف نہیں ۔

فتاویٰ فیض الرسول میں ہے:”تحقیق یہ ہے کہ انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے رَگ میں لگایا جائے چاہے گوشت میں ۔“(فتاویٰ فیض الرسول،1/516)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب:مولانا ساجد صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی