11 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے لنکشائر( Lancashire )کابینہ میں پروفیشنلز
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” جنت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت کی اقسام،
جنت کی نعمتیں اور قراٰن و حدیث کی روشنی میں جنت کی اقسام بتائیں نیز اس کے ساتھ
ساتھ صدقہ کرنے کے فضائل اور صحابیات و صالحات کے صدقہ کرنے کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو
بڑھانے کےلئے ڈونیشنز دینے کا ذہن دیا۔