10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام اٹلی( Itlay) کی 7 ڈویژن میں22 مقامات پر ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و
بیش378 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں ۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی
برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہو رہی
ہے۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔
کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے
ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک
میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔