دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کھاریاں میں عطیات مہم کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران دعوت اسلامی، تاجر حضرات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات مہم (ٹیلی تھون) کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے حاجی شاہد عطاری کو یونٹس بھی کروائے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈسکہ میں عطیات مہم کے حوالے  سےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران دعوت اسلامی، تاجر حضرات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات مہم (ٹیلی تھون) میں بھر پور حصہ لینے اور یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ حاجی شاہد عطاری کو یونٹس جمع کراوئے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ہیگر والا منڈی بہاؤ الدین میں عطیات مہم کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ذمہ داران دعوت اسلامی، بزنس مین اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عطیات مہم (ٹیلی تھون) میں بھر پور حصہ لینے اور یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام صدر کراچی کی طیبہ مسجد میں کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کورسز کے طلبہ نے شرکت کی۔نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو کورس مکمل کرنے بعد جو کچھ سیکھا اس پر عمل کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ دار فداعلی عطاری نےوہاڑی میں  ڈویژنل وڈسٹرکٹ ذمہ داران کے ہمراہ ایم این اے ہاؤس کاوزٹ کیا۔اس دوران انہوں نے MNA طاہر اقبال چوہدری کی والدہ کے انتقال پراُن سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی کااہتمام کیا۔

ذمہ داران نےMNAکےبھائی سابق چیف منسٹری آف فنانس اینڈپلاننگ (ر) وقاقی سیکرٹری چوہدری نصراقبال، چوہدری قمراقبال، چوہدری نذراقبال اورچوہدری فخراقبال سمیت یگرسوگواروں سے بھی ملاقات کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےوہاڑی میں نئےتعینات ہونےوالے ڈپٹی کمشنرخضرافضال چوہدری سےتعارفی ملاقات کرتے ہوئے اُن کی پوسٹنگ پردعوت اسلامی کی جانب سےخوش آمدیدکہااورانہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرڈپٹی کمشنرنےاظہارِمسرت کیا۔

مزیدایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خالدمحمودگیلانی سے بھی ملاقات کاسلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بعدازاں ان شخصیات کوماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں دیاگیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت ڈڈیال کشمیر میں جامعۃ المدینہ کے قیام کے لئے تعمیرات کا سلسلہ جاری تھا۔ تعمیرات کے بعدشاندار انداز میں تزئین و آرائش کے ساتھ اس عمارت کو مکمل کرلیا گیا۔

9نومبر 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول کا افتتاح کیا۔

افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اس جامعۃ المدینہ میں اپنے بچوں کو داخل کروانے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور عطیات مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران ریجن برمنگھم حاجی سید فضیل عطاری بھی موجود تھے۔


نگران ریجن برمنگھم حاجی سید فضیل رضا عطاری ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ دورے میں حاجی فضیل رضا عطاری شعبہ FGRF کے مختلف پروجیکٹ، مدارس المدینہ اور مدنی مراکز کا دورہ کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں نگران ریجن برمنگھم حاجی سید فضیل رضا عطاری نے پلاک کشمیر میں قائم دعوت اسلامی کے خوبصورت مدنی مرکز فیضان مدینہ اور اسپیشل پرسنز کے لئے بنائے گئے مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کے درمیان بیان فرمایا۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی نے نابینا، گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں کے لئے پاکستان میں مختلف مقامات پرمدارس قائم کئے ہوئے ہیں، کشمیر کے اس مدرسۃ المدینہ کا پاکستان کے اسپیشل پرسنز مدراس میں چوتھا نمبر ہے۔    


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزاراتِ اولیاءکےزیرِاہتمام 11نومبر2021ءبروزجمعرات کوٹ مٹھن شریف میں خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کےسالانہ عرس کےموقع پرسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں دعوتِ اسلامی کےمقامی جامعۃ المدینہ کےطلبۂ کرام اوراساتذۂ کرام سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات گدی نشین حضرات نےشرکت کی۔

اس موقع پرجامعۃالمدینہ کےطلبۂ کرام نےمزارپرقراٰن خوانی کی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے اولیائےکرام کی سیرت پرسنتوں بھرابیان کیا۔

اس کےعلاوہ مولانا ابوبکر عطاری مدنی اور مولانا حافظ عمران عطاری مدنی نے باگاہِ رسالت میں نعتِ رسول ِمقبولﷺ،فاتحہ خوانی اور درودوسلام کانذرانہ پیش کیا۔بعداازاں گدی نشین حضرات نےرکنِ شوریٰ سےملاقات کرتےہوئےاظہارمسرت کیا۔(رپورٹ: محمد سعید عطاری ریجن ذمہ دار مزارات اولیاء ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

کسی بھی تعلیمی ادارے کےافراد کی مستقل تربیت اس تعلیمی ادارے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اچھے تعلیمی ادارے اپنے اسٹاف کی تربیت کے لئےتربیتی سیشنز کا اہتمام کرتے رہتےہیں۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بھی وقتاً فوقتا ً اسٹاف کی تربیت کے لئے شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کےتحت تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پچھلےدنوں شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کےتحت کراچی میں(SIP)School Improvement Plan پردارالمدینہ کے پرنسپلز، اکیڈمک اور دینیات کو آرڈینیٹرز کے لئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیاگیا۔

اس ٹریننگ سیشن میں School Improvement Plan کی وضاحت کے ساتھ اس کے elementsکو بھی بیان کیا گیانیز تعلیمی اداروں میں موجود اُن شعبوں کی خصوصی نشاندہی کی گئی جن میں کمزوریاں تعلیمی اداروں کے مقاصد کے حصول میں رکاوٹ ہوتی ہیں۔ (رپورٹ: محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلےدنوں ڈاکٹرزاسلامی بھائیوں نےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کیاجہاں انہوں نےفیضانِ مدینہ کےآفس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری سےملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نےڈاکٹرزسےگفتگوکرتےہوئےمیڈیکل کےحوالےچند نکات پرکلام کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سلمان عطاری اور ڈاکٹر کامران  عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی اسلامی کےزیرِاہتمام شعبےجامعۃالمدینہ(بوائز،گرلز)،مدرسۃالمدینہ(بوائز،گرلز)اورشارٹ ٹائم مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز)سمیت یگرشعبہ جات کےذمہ داران کےدرمیان مدنی مشورے کاانعقادہوا۔

اس مدنی مشورےمیں نگرانِ حیدرآبادریجن ومرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی قاری ایاز عطاری نے حیدرآباد ریجن میں آنے والے وقتوں کی پلاننگ کے حوالےسےاہم نکات پرتفصیلاًکلام کیا۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت 11نومبر2021ءبروزجمعرات بعدنمازِفجر عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں دینی حلقےکااہتمام کیاگیاجس میں بیرونِ شہرسےآئےہوئےکثیراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےاسلامی بھائیوں کےدرمیان سنتوں بھرابیان کرتےہوئےاُن کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت کی۔ (کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)