دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2021ء  بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 1 محمودآباد کابینہ میں فیس ٹو فیس مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تاڈویژن نگران مع مشاورتوں کی 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے فضائل ‘‘کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذیلی حلقوں میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون مہم حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 6نومبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ ڈویژن سندھی ہوٹل میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ’’صورتِ مصطفیٰﷺ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صدقے کے فضائل بتائے۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے 3شعبہ جات کا تعارف بتاتے ہوئے ٹیلی تھون کی مد میں یونٹس جمع کروانے کا ذہن دیا۔ آخر میں رقت انگیز دعا اور صلوۃ وسلام کے ساتھ اختتام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بروز اتوار 7نومبر 2021ء  کو (سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن 4k میں 3مقامات پر، مہاجر کیمپ میں6 مختلف مقامات ، نیوسعیدآباد میں5 مختلف مقامات، ناگن چورنگی ، سندھی ہوٹل3مقامات پر ،بہادرآباد اور بہادر آباد میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز شمع ِمدینہ) میں ٹیلی تھون مہم کے سلسلے میں ڈونیشن کے بستے لگائے گئے جن میں لائیو مدنی چینل کی نشریات بھی دکھانے کا انتظامات کیا گیا ۔ اسلامی بہنوں نے یونٹ جمع کروائے اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار تا علاقائی سطح تک کی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنیں ان مقامات پر موجود تھیں ۔ کافی تعداد میں یونٹس جمع ہوئیں ۔

ڈویژن نگران اور علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور ان کو زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروا نے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 نومبر 2021ء بروز جمعہ قائد آباد کابینہ ڈویژن KEPZ (کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون) میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت Ideas فیکٹری کی ورکر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا مختصر تعارف دیتے ہوئے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ نیک اعمال رسالے کے ذریعے اپنا اعمال کے محاسبہ کرنے اورنمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا ۔

محفل نعت کے بعد وہاں کی فعال اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے KEPZ میں ہر ماہ ایک سنتوں بھرے اجتماع کروانے کا ذہن بھی دیا۔ آخر میں ورکرز اسلامی بہنوں نے مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5نومبر 2021ء برزو جمعہ کراچی بن قاسم زون ٹھٹہ کابینہ کی ڈویژن گھارو میں شخصیات اجتماع کا انعقاد  ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو راہِ خدا میں خوب صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیا گیا اور اپنے بچوں کو دینی ماحول میں علم دین حاصل کروانے کے لئے دار المدینہ ،جامعۃ المدینہ میں داخلہ کروانے کی ترغیب دی گئی۔ مزید اسلامی بہنوں کو دعوت کے ٹیلی تھون مہم پر مشتمل کلپ سنا کر ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام ساہیوال میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اوکاڑہ زون کے بستہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری نےذمہ داران کی تربیت کرتےہوئےشعبےکی ترقی حوالےمختلف امورپرتبادلۂ خیال کیانیز دعوتِ ا سلامی کے دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   8 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں زون نگران اور اراکین ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مختلف پینڈنگ کاموں کی کارکردگی کا زون نگران اسلامی بہنوں سے فالو اپ لیا اور انہیں سافٹ ویئر پر ماہانہ کارکردگی کی انٹری کرنے کے حوالے سےنکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس ( اسلامی بہنیں) کے تحت 8 نومبر 2021ء کوپاکستان ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن و زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں تقرریاں مکمل کرنے اور کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا نیزعملی شیڈول پر کلام ہوا اور ٹیلی تھون جمع کروانے کے حوالے سے نکات بتائے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آج 12 نومبر 2021ء سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں گونگے، بہرے،  نابینا اور معذور افراد کا 3 دن کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوگیا ہے ۔

اس اجتماع میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے جبکہ پاکستان بھر سے آنے والے اسلامی بھائی اجتماع کے تینوں دن مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےمدنی پھول سماعت کرتے ہوئے خصوصی مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ اجتماع 14 نومبر 2021ء بروز اتوار تک جاری رہے گا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 نومبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ ڈویژن رنگ پور میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد ٹیلی تھون جمع کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔ مزید گھر درس دینے اور تقسیم رسائل کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 7 نومبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون کے علاقے ضمیر آباد میں ایک شخصیت کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعا کروائی ۔دورانِ بیان اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک میں پابندی سے شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کے لئے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی ۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے تحت 7 نومبر2021ء کو پہاڑ پور ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں شخصیات خواتین کو ٹیلی تھون مہم میں ڈونیشن دینے کا جذبہ دلایا جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 6 نومبر 2021ء کو جوہر ٹاؤن کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران مع مشاورت، کابینہ نگران مع مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے رسالہ انٹری کرنے، ذمہ داراسلامی بہنوں اور ماتحت سے رابطہ مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور سستی دور کرنے کےحوالے سے نکات بتائےنیز ٹیلی تھون کے لئے اہداف کے مطابق عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔ مزید صدقے کے فضائل بتاتے ہوئے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


تقریباً ڈھائی ماہ قبل مہران ٹاؤن فیکٹری کورنگی میں ہونے والے سانحہ میں رنچھوڑ لائن کابینہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کہ 7 افراد انتقال کرگئے تھے۔

اسی سلسلے میں شعبہ FGRFکے ذمہ داران کامران عطاری، شہزاد عطاری اور فواد عطاری نے ان کے ورثہ کے گھر جاکر ملاقاتیں کیں اور مرحومین کے لواحقین میں نقد رقم تقسیم کئے۔ ذمہ داران نے لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کروائیں۔