دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں)کے تحت 8 نومبر 2021 ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 1 میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں انفرادی عبادت و ذمہ داراسلامی بہنوں کے مزاج و کردار کی اصلاح پر کلام ہوا نیز اپنے شعبے کے حوالے سے تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا اور علاقائی دورے کے ذریعے ٹیلی تھون یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےتحت پچھلےدنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےجلال پورشہرکادورہ کیاجس دوران انہوں نےچندتعلیمی اداروں کاوزٹ کیا۔

 اس کےعلاوہ بعض تعلیمی اداروں میں محفلِ میلادکاانعقاداورسنتوں بھرےبیانات کاسلسلہ ہوگاجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی شوکت عطاری (لیکچرار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان)شرکائےاجتماع کوپیارےآقاﷺکی سیرتِ طیبہ کےمتعلق بتائیں گے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں) کے تحت 8 نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون1 میں فیس ٹو فیس مدنی مشورہ ہوا ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شورٰی کے مدنی پھول بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ مزید ٹیلی تھون کارکردگی پر کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انفرادی کوشش تیز کرنے کا ہدف دیا اور ای -رسید ورکنگ پر ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت 7 نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 کھارادر اور فیضان مدینہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں زون سطح اور کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے سلسلے اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 8نومبر2021 ءبروز پیر کراچی ساؤتھ زون 1  میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا کابینہ سطح تک کی نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی اخلاقی ، معاشرتی اور تنظیمی نکات کے حوالے سے تربیت کی۔ مزید اس حوالے سے اہم مدنی پھول دیتے ہوئے بتایا کہ ذمہ داران کو کیسا ہونا چاہیئے ، وقت کی اہمیت بتاتے ہوئےغصہ پر قابوں کرنے کے فائدے بتائے نیز اللہ تبارک وتعالی کی ذات پر توکل کرتے ہوئے خودداری اپنانے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 8 نومبر 2021 کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اس موقع پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنے کے مدنی پھول سمجھائے اور د شعبے پر تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز ذیلی سطح تک کفن دفن اجتماعات کرنے اور تربیت کے بعد فلو اپ کرنے کا ہدف دیا جس پر سب نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


پچھلےدنوں کراچی میں نگرانِ کلفٹن کابینہ کی وا لدہ کاانتقال ہوگیاجس پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےاُن سےتعزیت کی۔اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی محمد امین عطاری ،حاجی محمدعلی عطاری،حاجی فضیل رضاعطاری اورحاجی سیّدلقمان عطاری نےتعزیت کرتےہوئےنگرانِ کابینہ کوصبرکی تلقین کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نے مقامی مسجدکےباہراُن کی والدہ کاجنازہ پڑھایااورآخرمیں مرحومہ کےلئےدعائےمغفرت بھی فرمائی۔ (کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

کراچی ریجن کوئٹہ  زون ڈونیشن بکس کی ماہانہ کارکردگی

Sat, 13 Nov , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈنیشن بکس ( اسلامی بہنیں) کے تحت ماہ اکتوبر 2021ء کی کراچی ریجن کوئٹہ زون کی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:

کھولنے والے گھریلو صدقہ بکس کی تعداد: 175

پنک بکس کی تعداد: 33

کھولنے والے پنک بکس کی تعداد: 31

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس ( اسلامی بہنیں) کے تحت 8 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں زون سطح کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے نکات سمجھائے اور ہر ماہ وقت پر ڈونیشن بکس کھولنے کا ذہن دیا ۔مزید شیڈول فارم پر کارکردگی سمجھا تے ہوئے ہر منسلک کے گھر ڈونیشن بکس رکھنے کا ذہن دیا نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی و مدنی مذاکرہ کارکردگی سافٹ ویئر پر ذیلی سطح تک انٹر کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے زیر اہتمام 7  نومبر 2021ءبروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2 شیر شاہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام کرنے کےحوالے سے نکات سمجھائے اور انہیں بروقت کارکردگی بنانے اور مکتبۃ المدینہ کے بستوں کا فالواَپ کرنے کےمتعلق مدنی پھول سمجھائے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتر ی لانے اور بروقت کارکردگی دینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت12نومبر2021ءبروزجمعہ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں  نیوسوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ داران کےدرمیان میٹنگ ہوئی ۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےشعبےکےدینی کاموں کافالواپ لیا۔

اس کےعلاوہ آئندہ کےاہداف پربھی کلام کیاگیاجس پراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز   کے تحت 6اور7نومبر 2021ء کو حیدرآباد میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش حیدرآباد ریجن کی تمام مدرسات ، ایڈمن اسٹاف اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں مختلف اہم موضوعات پر مبلغات دعوت اسلامی نے تربیت کی نیز نگران شوریٰ نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف کو اپنا قیمتی وقت عنایت فرماتے ہوئے بذریعہ آڈیوں لنگ سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے بھی اسٹاف کو وقت دیا اور ’’اسلامی معاشرے میں عورت بطور استاد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کیا۔

ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر مدرسات کے درمیان shieldsاورcertificate تقسیم کرنے کا سلسلہ رہا اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مجلس کی جانب سے مدرسات کو مختلف تحائف بھی پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9 نومبر2021ء بروز  منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمٰن سوسائٹی میں مدنی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا ۔

شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت 12اکتوبر 2021ءبروزجمعہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےڈائریکٹر سالڈ ویسٹ سلیم رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ ظفرعلی،  ڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل یونس خان، ڈائریکٹر ایجوکیشن مشاہد الله خان اورڈپٹی ڈائریکٹر ارشد خان سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس موقع پرذمہ داران نےسلیم رضاسے گیارہویں شریف کے اجتماعات کی صفائی کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی ساتھ ہی مدنی چینل کامقبولِ عام سلسلہ ذہنی آزمائش کے آڈیشن کے لئے ٹیچر ٹریننگ کالج کے ہال میں پروگرام کرنے کے حوالے سے گفتگوکی۔ بعد ازاں نگرانِ کابینہ سمیت دیگراسلامی بھائیوں کو جگہوں کا وزٹ بھی کروایا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)