دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں 9 نومبر 2021ء  کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ کی تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الآخر کے مہینے میں گیارہویں شریف کے میلاد گھر گھر کروانے کا ذہن دیا نیز تمام شعبوں کا فالو اپ لیا اور دینی کاموں میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا ۔


   دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال ( اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کی شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈکی ریجن سطح اصلاح اعمال کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی ا ور ماتحت اسلامی بہنوں سے فالواپ رکھنے کے حوالے سے احسن انداز میں رہنمائی کی نیز اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے گئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کو مختلف اعضاء زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضوليات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ نومبر 2021ء کے پہلے پیر شریف کو یوکے لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ،آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جن میں کم وبیش 274 اسلامی بہنوں نے 1 دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی اور 29 اسلامی بہنوں نے 3 دن کا ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 954 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن  میں قائم مدرسۃ المدینہ گرلز میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 102 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد کا آغاز تلاوتِ کلام پاک ونعت رسول ﷺ سے ہوا، بعد ازاں ناظمہ نے  ”سیرت مصطفیٰﷺو حلیہ مبارک“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر ڈویژن میں ”شمائل مصطفیٰ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو حضورِ اکرم کی پیدائش مبارکہ سے لے کر وفات ظاہری تک آپ کی حیات طیبہ کے متعلق چند حالات بتائے گئے، آپ کے حسن و جمال کی باتیں ہوئیں اور آپ کے خصائص و کمالات سکھائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ امت پر آپ کے حقوق کے بارے میں مدنی پھول دیئے گئے۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور عشق رسول میں اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ جو باتیں سیکھیں، ان کو اپنے گھر والوں تک پہنچانے کی نیت بھی کی۔سیرت مصطفیٰ اور سیرت رسول عربی کتابیں پڑھنے کی نیتیں کیں اور دلائل الخیرات پڑھنے کی نیت کی۔

کورس کے آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے یونٹس پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے شہر آسٹن( Aston) میں قائم مدرسۃ المدینہ گرلز میں اسپیشل میلاد شریف کا اجتماع منعقد ہوا جس میں کم وبیش 60 طالبات سمیت معلمات اور کابینہ سطح ناظمہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہواجبکہ ڈویژن ناظمہ نے ”معجزاتَ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مختلف امور پر نکات دئیے،بعد میں طالبات کے درمیان سوالات و جوابات کا دلچسپ سیشن بھی ہوا اور بہتر کارکردگی پر طالبات کوتحائف بھی پیش کیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 20 نومبر2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے شہر آسٹن( Aston) میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں ” تربیتِ اولاد کورس “ کا انعقاد ہوگا ، یہ لاک ڈاؤن کے بعد پہلا کورس ہے جو کہ فیس ٹو فیس اورانگلش زبان میں ہوگا۔

داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں جلد ازجلد ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   یوکے برمنگھم ریجن ناٹنگھم(Nottingham) میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ محفلِ نعت کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”سارا قراٰنِ پاک حضور ﷺ کی نعت ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔

دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن میں 17مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم پیش 523اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ  ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامى نے مختلف ڈویژنز میں مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاكره دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔ اس مدنی مشورے میں 32 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی تقسیم کاری، دینی کاموں میں ترقی اور ٹیلی تھون جمع کے متعلق نکات دیئے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت پچھلےدنوں ریجن ذمہ دار محمد شاہد عطاری نےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے عطیات مہم(ٹیلی تھون)کےحوالےریجن ذمہ داران کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی قاری ایازعطاری نےبھی وہاں موجوداسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےمدنی پھولوں سےنوازا اوربھرپوراندازمیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی کام کرنےکی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)