دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیر اہتمام 8 نومبر 2021ء  کو فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدرسات کو صدقہ کے فضائل بتائے گئے اور انہیں ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ایک مدرسہ نے سونے کی بالیاں ٹیلی تھون کی مد میں پیش کیں مزید اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالسنہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 8 نومبر 2021ء کوفیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا اور انہیں داخلوں کو بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت  13نومبر 2021ء کو پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن گوادر زون اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

جس میں ٹیلی تھون یونٹ جمع کرنے کے حوالے سے ہدف دیئے اور شعبے کے متفرق دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے نکات سمجھائے نیز پینڈنگ کاموں کا فالو اپ کیا اور ماہ دسمبر 2021ء میں نئے مدارس کھولنے کے حوالے سے تقابلی جائزہ کارکردگی بتائی ۔ اس کے بعد دینی کاموں میں اضافے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 11 نومبر2021ء بروز جمعرات حیدرآباد کابینہ ڈویژن تلک چاڑی میں 3 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 74 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال اجتماعات میں مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ اپنی اصلاح کیسے کی جائے ‘‘کے موضوع سنتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو نفلی روزے رکھنے کا ذہن دیا۔ اصلاح اعمال ذمہ داران نے اصلاح اعمال کے رسالے تقسیم کئے اور رسالے لینے والی اسلامی بہنوں نے ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی نیتیں پیش کی۔ آخر میں ایصال ثواب اور دعا پر اختتام ہوا۔


   دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ( اسلامی بہنیں) کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کےمختلف ممالک عرب شریف ، کویت ، عمان، بحرین، سڈنی، انڈونیشیا ،سری لنکا ،بنگلہ دیش، ہند ، ایران، ساؤتھ افریقہ، کینیا ، تنزانیہ ، یوکے ،ڈنمارک ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بلجئیم اور یوباسٹی میں جاری ہے ۔

پاکستان میں ماہ اکتوبر میں 20ہزار98 اسلامی بہنوں نے علاقائی دورے میں شرکت کی۔ 89ہزار890 رسائل تقسیم کئے گئے اورمزید اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع و دیگردینی کاموں کی ترغیب دلائی گئی۔

پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں 6ہزار297 اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کی دعوت دی جبکہ 7ہزار421 رسائل تقسیم کئے گئے۔ 


شعبہ اصلاح اعمال  (اسلامی بہنیں )کے تحت 11 نومبر2021ء بروز جمعرات سکھر کابینہ ڈویژن سکھر میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اعمال کا جائزہ بھی کروایا۔آخر میں نفل روزے رکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ربیع الاخر میں نفل روزے رکھنے کی نیتیں پیش کیں ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 11اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی بدین اطراف کابینہ کے ایک گاؤں بھٹورو میں ایک وڈیرے کے گھر پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں گھر کی  خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی دینی و فلاحی خدمات کےحوالے سے بتاتے ہوئے گاؤں میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع رکھوانے کا ذہن دیا جس پر ایک اسلامی بہن نے اپنے گھر پر سنتوں بھرااجتماع رکھوانے کی خواہش کا اظہا ر کیا۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 11 اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی لطیف آباد کابینہ کے علاقے کوھسار میں ایک شخصیت خاتون  کے گھر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی شخصیات اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی عبادت ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی سیرت مبارکہ کی پیروی کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور علمِ دین حاصل کر نے ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت  11نومبر 2021ء بروز جمعرات حیدر آباد کابینہ ڈویژن پریٹ آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے نکات سمجھائے اور وہ اسلامی بہنیں جو پہلے آتی تہیں اب نہیں آتیں انہیں دوبارہ مدنی کاموں میں شرکت کروانے کا ذہن دیا ۔آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام افریقن عرب ریجن نگران اسلامی بہن کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیلی تھون کی کارکردگی اور کراچی میں جو اسلامی بہنیں جنوری 2022ءمیں آرہی ہیں ان سے متعلق جائزہ لیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں جامشورو کابینہ ڈویژن کوٹری میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے کی ترغیب دلائی اور ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت میں شرکت کی اور وہا ں موجود اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں گزشتہ دونوں گیارہویں شریف کے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ کی حالاتِ زندگی“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دین کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا ۔