دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء فیصل آباد میں مرزا انجم کمال بیگ (SSP Patrolling Faisalabad) کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں بیورو کریٹس نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنی مصروفیت سے کچھ وقت نکال کر دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی موجود تھے۔