12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				ملتان میں MPA جاوید اختر کی رہائش
گاہ پر سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد، حاجی
عمران عطاری نے بیان فرمایا
										
									
								
                                								
									
									
																											Tue, 23 Nov , 2021
									
                                
																
								3 years ago
								
								
								
							20
نومبر 2021ء کو ملتان میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام MPA
جاوید اختر کی رہائش گاہ پر سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں عزیز و اقارب اور دیگر
شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی   نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے اور انسانیت
کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری اور حاجی قاری سلیم عطاری بھی موجود تھے۔
            Dawateislami