دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء بروز جمعہ صبح 10:00 بجے Jinnah Auditorium, Bahauddin Zakariya University – BZU, Multan میں ایک دن کا سیمینار منعقد ہونے جارہا ہے۔

اس سیمینار میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی Social Responsibility & Islam“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں۔

یونیورسٹی کے تمام اسٹوڈنٹس اور اسٹاف سے شرکت کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت پچھلےدنوں حفیظ سینٹر لاہور میں محفلِ میلادمنعقدکی گئی جس میں چیئرمین اتحاد گروپ  حفیظ سینٹر وممبران، موبائل و لیپ ٹاپ ڈیلرز اوردیگر بڑے تاجروں نے شرکت کی۔

اس دوران پاکستان سطح کےذمہ دار نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے سرکارِدوعالمﷺ کی سیرتِ طیبہ کے خوبصورت پہلو بیان کرتےہوئےآپ کی سیرت کےمطابق زندگی گزارنے کاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ صبرکرنےکےفضائل بھی بیان کئےگئےنیزنگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف کرواتےہوئے دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکےحوالےسے ذہن سازی کی۔(رپورٹ: عبدالرسول عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 نومبر 2021ء کو آگرہ تاج کالونی کراچی کی مقامی مسجد میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت کھاریاں میں نیو جامعۃ المدینہ کے قیام کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔

جامعۃ المدینہ کا سنگ بنیاد نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رکھا اور عاشقان رسول کو اس کے تعمیراتی کاموں میں تعاون کرنے اور جلداز جلد جامعۃ المدینہ کا آغاز کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دعائیں کیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کے والدین کے ایصالِ ثواب (برسی) کے سلسلے میں آج رات بعد نماز عشاء جامع مسجد فیضان مشکل کشا، گلشن اقبال13-Bریلوے سوسائٹی کراچی میں محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا جائیگا۔

محفل کا آغاز نماز عشاء کے بعد 8:20 بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوگا، 8:50 تک نعت خوانی کا سلسلہ ہوگاجبکہ رات 9:00 بجے رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

آخر میں صلوۃ و سلام کے بعد لنگر غوثیہ کا بھی اہتمام ہوگا۔

قرب و جوار کے عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


قطب الاقطاب، شہنشاہ بغداد، امام الاولیاء، سرکار غوث اعظم  شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے سالانہ عرس کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محفل نعت بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف منعقد ہونے جارہی ہے۔

16 نومبر 2021ء منگل کی شب 08:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہ راست محفل نعت کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا جس کے بعد نعت خوانی اور بیان کا سلسلہ ہوگا۔

اس پُر نور اجتماع میں عاشقان رسول ا میر اہلسنت دامت برکاتم العالیہ کے ہمراہ جلوسِ غوثیہ میں شرکت کریں گے جس کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔ مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتم العالیہ ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہ پر مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔محفل نعت میں بارگاہِ غوثیت میں منقبتیں بھی پڑھی جائیں گی جبکہ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوگا۔

صلوۃ و سلام کے بعد غلامان غوث پاک کے لئے لنگر غوثیہ کا بھی اہتمام ہوگا۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  و محفل نعت کے تحت 8 نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 2 میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں 3 کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں محفل نعت پر کلام ہوا اور محفلِ نعت کو شیڈول کےمطابق مضبوط بنا نے کی ترغیب دلائی گئی۔ آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنے اور ان سے نیت لینے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 نومبر 2021ء  برزو پیر بن قاسم زون کراچی میں قائم جامعہ فیضانِ صحابیات شاہ لطیف میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں بن قاسم کی زون نگران، میمن گوٹھ کابینہ نگران، بن قاسم کابینہ نگران، قائدآباد کابینہ نگران سمیت کم و بیش 22 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے اور رضائے رب الانام اور رضائے مصطفٰی پانے کے لئے دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کرنے، ماہانہ دینی حلقوں کا فالو اپ لینے کا بھی ذہن دیا نیز E-رسید کے تعلق سے بھی گفتگو کی اور دینی کاموں کی آن لائن انٹری بھی بروقت کرنے کے ساتھ ساتھ رسالہ کارکردگی بڑھانے کا بھی ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن میں  بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن مشاورت و زون نگران اسلامی بہنوں سمیت ادارتی شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’غصے کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ مزید ٹیلی تھون کے لئے کوششِ کرنے کی ترغیب دلائی۔ دارالسنہ کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


پچھلےدنوں حافظ آباد میں ایڈووکیٹ پرنسپل PIPS اسکول عدنان یاسر کمال تھہیم کے والدکاانتقال ہوگیاجس پرذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےاُن سےتعزیت کی۔

نگران برمنگھم UK سیّد فضیل رضا عطاری نے عدنان یاسر کمال تھہیم سے تعزیت کرتےہوئےانہیں صبرکی تلقین کی اوراُن کے والدکی نماز ِجنازہ پڑھائی۔

بعدازاں نگرانِ برمنگھم UKنے سیاسی و سماجی شخصیت ملک پھول خان اعوان اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری زمان بھون سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:  محمد ذوالفقار عطاری  نگران کابینہ علی پور چٹھہ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

 دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حیدرآباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے زون ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کے نظام میں بہتری لانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے اور ای-رسید کے استعمال کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئےآئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے تحت 9 نومبر 2021ء بروز منگل کو حیدرآباد زون آفندی ٹاؤن میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراں ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

اس کے بعد ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا اور وہاں زون نگران اسلامی بہن نے ’’غوث اعظم علیہ رحمہ کا بچپن ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ۔