دعوتِ  اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن میں ہونےوالےدینی کاموں کی اکتوبر 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد:78

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 7

شارٹ کورسز کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 8

رسالہ نیک اعمال جمع کروانے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 4

اس ماہ شخصیات تک پہنچائےگئے رسائل کی تعداد: 136

شخصیات خواتین کے گھروں میں لگنے والے دینی حلقوں کی تعداد:6

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 100


دعوتِ اسلامی کے تحت 9 نومبر    2021ء کو صحرائے مدینہ کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں گڈاپ سٹی، شاہ مرید جن اور گلشن معمار کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کا رگردگی اور ٹیلی تھون کے بارے مدنی پھول دیئے گئے ، کارگردگی شیڈول وقت پر دینے کا ذہن دیا گیا نیزکفن دفن اجتماع بڑھانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں اس کے بینرز لگانے کا ہدف طے پایا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 8 نومبر 2021ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تقرری مکمل کرنے اور کفن دفن اجتماعات منعقد کرنے کے متعلق اہداف دیئے۔ مزید ٹیلی تھون یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔


پچھلےدنوں جامعہ ہجویریہ داتا دربار اوقاف کے اساتذۂ کرام جن میں شیخ الحدیث واستاذُ العلماء مفتی صدیق ہزاروی صاحب، مولانا بدرزمان قادری صاحب(پرنسپل جامعہ ہجویریہ)، مولانا ہاشم قادری صاحب( سینئر مدرس جامعہ ہجویریہ)اورمولانا ریاض چشتی (سینئر مدرس جامعہ ہجویریہ) کی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن میں قائم دارالافتاءاہلسنت تشریف آواری ہوئی۔

اس دوران استاذُالحدیث مفتی محمدہاشم خان عطاری مدنی حفظہ اللہ سمیت وہاں موجوداسلامی بھائیوں نےاُن کااستقبال کیا،مفتی صاحب نےعلمائےکرام کودارالافتاءاہلسنت اور اس کےذیلی شعبہ جات سمیت دارالافتاءاہلسنت ویب سائٹ وایپلی کیشن کاتعارف کروایا۔

علمائےکرام نےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں قائم چندشعبہ جات کاوزٹ کرتےہوئےاسپیشل پرسنز و چائنیز ڈیپارٹمنٹ کودیکھ کر اظہار مسرت کیا،آخرمیں درسِ نظامی (عالم کورس)کی آخری کلاس دورۃالحدیث شریف کادورہ بھی کیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


13 اور 14 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی کا لاہور ریجن کے (شمالی اور جنوبی زون ) کا جدول رہا جہاں آپ نے لاہور ریجن کے مختلف جامعات المدینہ کاوزٹ کیا۔

اس دورےمیں رکنِ شوریٰ کے ہمراہ تما م اہم ذمہ داران جس میں رکنِ مجلس لاہور ریجن مولانا نوید عطاری مدنی ، شمالی زون سے مولانا سیّد عثمان عطاری مدنی، جنوبی زون سےمولانا کاشف عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران شریک تھے۔

دورانِ وزٹ رکنِ شوریٰ نے اکثر جامعات المدینہ میں طلبۂ کرام،اساتذۂ کرام اورذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکن شوریٰ کی آ مد پر تمام جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام سمیت دیگر ذمہ داران نے جمع کئےگئے یونٹس انہیں پیش کئےجس پررکن ِ شوریٰ نے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیتےہوئے تما م ذمہ داران کی دل جوئی فرمائی اور دُعاؤں سے نوازا ۔

رکنِ شوریٰ کا لاہور ریجن کے جن جامعات المدینہ میں ٹیلی تھون کے حوالے سے شیڈول رہا ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

(1)جامعۃ المدینہ مال روڈ ۔

(2)جامعۃالمدینہ حسنین کریمین کھوکھر روڈ۔

(3)مرکزی جامعۃالمدینہ فیضان ِ مدینہ جوہر ٹاؤن۔

(4)جامعۃالمدینہ سادھوکی ۔

(5)مرکزی جامعۃالمدینہ فیضان ِ مدینہ کاہنہ نو ۔

(6)جامعۃ المدینہ مزنگ ۔

(7)جامعۃ المدینہ کلزار حبیب (سبزہ زار)۔

(8)جامعۃ المدینہ راؤنڈ (اس جامعۃالمدینہ میں رکن ِ شوریٰ نے اجتماع کے بعد 4 حفاظ ِکرام کی دستارِ فضیلت بھی فرمائی)۔

(9)جامعۃ المدینہ قصور۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کے ہمراہ مختلف شخصیات سے ملاقات کی اورانہیں جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کیانیز ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پرشخصیات نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کےمَدمیں یونٹس دیئے ،رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعاؤں سے بھی نوازا۔

اس کےعلاوہ مارکیٹس کا بھی شیڈول رہاجس میں دکان کے مالکان سے ملاقات کرتےہوئے ان سے ٹیلی تھون کے لئے عطیات اکٹھے کئے گئے اوران کے کاروبار میں خیروبرکت کےلیے دُعا کروائی گئی۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اس پُر فتن دور میں نیک اعمال  ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہےجس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔ نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا نہیں۔

امیر ِاہلِ سنت دامت برکاتھم العالیہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات، عبادت ، ریاضت، تقویٰ، توبہ، اخلاص، قفلِ مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے ان شاء اللہ عزوجل۔

1۔کراچی ریجن کی کارکردگی

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:21 ہزار193

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 162

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار623

2-حیدرآباد ریجن کی کارکردگی

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار815

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 79

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار651

3- ملتان ریجن کی کارکردگی

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:7 ہزار379

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 173

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 ہزار 164

4-فیصل آباد ریجن کی کارکردگی

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار 290

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 112

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار476

5-لاہور ریجن کی کارکردگی

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد: 9 ہزار448

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 142

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4 ہزار139

6-اسلام آباد ریجن کی کارکردگی

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:5 ہزار921

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد: 64

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20 ہزار 19

 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت فیصل آباد ریجن میں ہونے والے ماہ اکتوبر 2021 ءمیں  ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہو:

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 10 ہزار 69

وصول ہونےوالے نیک اعمال رسائل کی تعداد: 8 ہزار 290

ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 147

ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 229

ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 540

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 148

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد : 112

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 ہزار 476


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال )اسلامی بہنیں)کے تحت 12 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بتائے۔

مزید ربیع الثانی میں ہونے والے اصلاح اعمال اجتماع کا شیڈول سمجھایا اور سافٹ ویئر میں انفرادی کارکردگی کا اندراج کرنے کا ہدف دیا۔ ماتحت اسلامی بہنوں سے فالواپ کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ماتحت اسلامی بہنوں کے ماہانہ مدنی مشورے لینے اور شیڈول پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء  کوفصل آباد ریجن، پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن ورسیں کے چار ذیلی حلقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوا جن کا آغاذ تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرےبیانات کئے،اس کے بعد ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی رقم جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں اور کچھ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی ۔

٭علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو جھنگ زون ، بھوانہ کابینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح تک کی نگران اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ و مدرسات المدینہ کے لئے عطیات کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےہاتھوں ہاتھ 12 یونٹس جمع کروائے۔ آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء کو میانوالی زون، میانوالی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’خبر گیری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ایک دوسرے کی خبر گیری کرنے کا ذہن دیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن بھٹائی آباد علاقہ جوہر اسکوائر کراچی میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی نگران و مشاورت کی تقریباً 48 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا طریقہ کار سمجھاتے ہوئے بتایا کہ 6 ہفتے کے لئے ایک ہی مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرکے کام کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت پچھلےدنوں الفلاح مارکیٹ کی جامع مسجد فیضانِ کنزالایمان میں عید میلادالنبی ﷺ کے  سلسلے میں اجتماعِ میلادکاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کثیرتعدادمیں تاجران نےشرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےوہاں موجودعاشقانِ رسول کو فیضانِ نماز کورس میں داخلہ لینےاور مدنی قافلوں میں سفرکرنےکی ترغیب دلائی جس پراجتماع میں شریک تاجروں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج ( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن کی میانوالی زون میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ مشاورت اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’صبر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو صلوٰۃ الحاجات پڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے انفرادی طور پر صلوٰۃ الحاجات پڑھی۔ آخر میں تعویزات عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے تعویذات لئے اور ٹیلی تھون کی نیتیں پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن کی شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہن نے میانوالی زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا فیس ٹو فیس مدنی مشورہ لیا جس میں رکن زون شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت دی۔

علاوہ ازیں بستہ ذمہ داران کے کوائف لئے اور بستہ ذمہ داران کو بھی بستہ لگانے کےحوالے سے اپڈیٹ مدنی پھول پیش کئے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کی جانب سے 11 نومبر2021 ءبروز جمعرات ملتان ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ساتھ ساتھ شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔