میانوالی
کابینہ کی ڈویژن شاہ ہمدان میں ایک نئے
مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 14 نومبر 2021ء کو میانوالی
کابینہ کےعلاقے دندہ شاہ بلاول میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون و کابینہ نگران، شعبہ شب و روز کی رکن ریجن اور
عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’اعلیٰ حضرت کی سیرت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو نیک
اعمال کرنے اور ہر ہفتہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے
علاوہ ٹیلی تھون کی نیتیں کروائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 نومبر
2021ء کو میانوالی زون، اطراف نمل کابینہ میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں زون و کابینہ نگران اور مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے’’خبر گیری‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں
کی کارکردگی کا فالو اپ کیا ۔