دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ میں
کابینہ سطح کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں کابینہ مشاورت و ڈویژن نگران ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ’’مرشد کی محبت و اطاعت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ دینی کاموں کی اہمیت
بتاتے ہوئے شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭مدنی
مشورے کے بعد ٹھٹھہ کابینہ نگران اسلامی بہن کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پران سے تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ تعزیت کے بعد
گجو کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی
ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنے اور مدارس المدینہ کے آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔
٭اسی طرح مکلی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز عبد اللہ
شاہ اصحابی کی طالبات کے درمیان تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طالبات کو دینی کاموں کی ذمہ
داری لینے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی
نیتیں بھی کروائیں۔
٭بعدازاں ایک شخصیت خاتون کے گھر جاکر ان سے ملاقات
کی اور ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔
٭علاوہ ازیں ایک ڈاکٹر فیملی کی شخصیت اسلامی بہن سے ان کے
گھر جا کر بیٹے کی شادی کی مبارک دی اور ان کو شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کام میں حصہ لینے کی دعوت دی نیز
مکلی کی وسائٹی میں دینی حلقے لگانے کی ترغیب دلائی ۔