دعوتِ
اسلامی کے تحت 13نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی
ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ میں ایصال ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد
ہوا جس میں 40 کے قریب اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ایصالِ ثواب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنے مرحومین کے ایصال ثوب کے لئے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی
تھون کے لئے بھی نیتیں کروائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء بروز جمعرات رنچھوڑلائن کابینہ کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’غوث
پاک علیہ
رحمہ
کے حالات زندگی اور آپ کا تقویٰ ،عبادت اور اولیاء اللہ کی نمازوں سے محبت ‘‘کے متعلق بیان کیا۔ دورانے بیان اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں داخلہ
لینےکا ذہن دیا۔ مزید انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں۔
نیول
کالونی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزفیضانِ غزالی کراچی میں تربیتی سیشن کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء بروز پیر نیول کالونی میں قائم جامعۃ
المدینہ فیضانِ غزالی کراچی میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں دورۃ الحدیث کی طالبات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات سے ملاقات کی اور انہیں جامعۃ المدینہ گرلز کی قدر ، معلمات کی
قدر اور اپنی اصلاح پر تربیتی نکات بتائے۔ علاوہ ازیں طالبات کو مدنی کاموں اور
اپنے گھر وں میں دینی ماحول بنانے کا ذہن
بھی دیا ۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت
پچھلےدنوں بلوچستان
کانسٹیبلری BC
کمپلیکس سبی زون میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺکا انعقاد کیاگیاجس میں بلوچستان کانسٹیبلری فورس کے افسران،
اسٹاف، بی سی کے افسران ،زونل کمانڈر BC زون
سبی ایس پی محمد اسمٰعيل بزدار، عبدالصمد چشتی ،لائن آفیسر بی سی ، ایم ٹی او
اعجاز بوہڑ و اور BC کے جوانوں سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔
محفلِ میلاد کاآغازتلاوتِ قراٰنِ پاک سےہواجبکہ
عاشقانِ رسول نےدربارِرسالت میں کلام پیش کیا،مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا ابو بکر
عطاری مدنی نے’’ اخلاق مصطفیٰ ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرابیان کیا۔
دعو تِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز (اسلامی بہنیں) کےزیر اہتمام 11 نومبر 2021ء بروز
جمعرات عزیز آباد کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
کابینہ تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ اور ڈویژن کے
اسپیشل دینی کام کے نکات پر کلام کیااور اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔اس کے علاوہ کورسز
کی مدرسات کےٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے پیش آنے والی الجھنوں کے حل بتائے اور مدنی
مذاکرہ سننے ، رسالہ کارکردگی بروقت دینے کا
ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو محمودہ آ
باد اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشوروں کا
انعقاد ہوا جن میں ڈویژن اور علاقائی سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کام کرنے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور شعبہ تعلیم سطح پر اپنی نعم البدل تیار کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید اسکولز میں دینی حلقے لگانے کےحوالے سے اہداف
دیئے ۔
گزشتہ دنوں رحیم یارخان زون میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ شعبہ
روحانی علاج کےزون ذمہ دار جنید عطاری جوپچھلےدنوں بیمارہوگئےتھےاُن سےعیادت کی۔
فیصل آبادمیں شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مذاکرہ کےذمہ داران کامدنی مشورہ
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ فیصل آبادمیں شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کےذمہ داران کامدنی مشورہ
ہواجس میں شعبےکے ارکین زون نےشرکت کی۔
اس مدنی مشورےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نےذمہ
داراسلامی بھائیوں سے ہفتہ وار اجتماع کی تعداد مزید بہتر کرنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں رات گزارنےوالوں کی تعدادبڑھانے کےحوالےسےگفتگو کی نیزرکنِ شوریٰ نےایک
ذیلی حلقےسے 12 اسلامی بھائیوں کواجتماعِ
پاک شرکت کروانےکاذہن دیا۔
اس کےعلاوہ مختلف علاقوں میں اجتماعی طورپرمدنی
مذاکرہ دیکھنےکےسلسلےمیں چنداہم امورپرمشارورت کابھی سلسلہ رہاجس پرذمہ داران
نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:محمد عبدالرزاق عطاری
شعبہ ہفتہ وار اجتماع فیصل آباد و جڑانوالہ زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام16نومبر2021ءبروزمنگل ڈیفنس
کابینہ میں قائم مختلف مسجدوں میں غوثِ اعظم کےعرس کےموقع پر اجتماعِ غوثیہ کاانعقادکیاگیاجس میں ڈیفنس کےکثیر عاشقانِ
رسول نےشرکت کی۔
جڑانوالہ
زون جڑانوالہ کابینہ کی ڈویژن جڑانوالہ میں دینی حلقے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو جڑانوالہ کابینہ ڈویژن جڑانوالہ میں دینی
حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اور
عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں درود پاک پڑھنے کی ترغیبی دلائی اور اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون کے لئے ذہن دیا گیا۔ مزید عوام اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کاموں
میں حصہ لینے کی نیتیں کروائی ۔
٭دوسری
طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 نومبر
2021ء کومیانوالی زون، اطراف حافظ والا کابینہ
ڈویژن دوآبہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس
میں ڈویژن نگران اور کثیر تعداد میں عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ مزید ٹیلی
تھون کی ترغیب دلائی جس پر کچھ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی اور
کچھ اسلامی بہنوں نے بعد میں ٹیلی تھون کی نیتیں پیش کیں۔
شعبہ روحانی علاج کےتحت مدنی مشورہ،اراکینِ زون وریجن
ذمہ داران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج
کےتحت17نومبر2021ءبروزبدھ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
منعقدہواجس میں پاکستان بھر کے اراکینِ زون و ریجن ذمہ
داران نےشرکت کی۔
اس دوران نگران ِمجلس مولانا انور رضا عطاری
نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی اورشعبےکی ترقی کے حوالے
سےکلام کیانیزدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیاجس
پراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر
اہتمام 14 نومبر 2021ء کو میانوالی زون،
اطراف نمل کابینہ کا فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں جامعۃ المدینہ کی معلمات کو مدنی
خبروں کو بنانے کے حوالے سے مدنی پھول
سمجھائے۔ اس کے بعد کابینہ سطح پر شب و
روز کی ذمہ دار کا تقرر کیا اوران کو شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کا انداز سمجھایا نیزہر ہر ذمہ دار کو بروقت دینی کاموں کی خبریں بڑھانے کی
ترغیب دلائی۔
Dawateislami