دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنیں)کے تحت11 نومبر 2021ء بروز جمعرات حیدرآباد زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ریجن شعبہ ذمہ دار، ماہنامہ فیضان مدینہ آرڈر بکرز اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مزید ماتحت اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اس کے علاوہ مسائل کے حل پیش کئے ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت 14نومبر2021ء بروز اتوار پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گئی ۔غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال بنانے کا ذہن دیا گیااور ماتحت سے کارکردگی شیڈول وصول کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ مسائل پر کلام ہوا۔زون سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ لینے کی مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی گئی اوراسلامی بیانات کتاب کا اسٹاک ختم کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں) کے تحت 13 نومبر 2021ء کو شاہ رکن عالم کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں سابق سفیر اور Retired judge کی اہلیہ اور گھر کی دیگر خواتین سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پرپاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور آن لائن تفسیر کورس میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عرسِ شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃاللہ علیہ کےموقع پر ہونے والے مدنی مذاکروں میں شرکت کے لئے ملک بھرسےعاشقانِ غوثِ اعظم کاعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں آنےکاسلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلےمیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کےتحت 15نومبر2021ءبروزپیر عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں مختلف مقامات سےآئےہوئےاسلامی بھائیوں کو غسل ِمیت ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایاگیا۔

اس کےعلاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری (رکن مجلس فیضان مدینہ)نےاسلامی بھائیوں کواپنےعلاقوں میں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکنِ شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

شعبہ  اصلاح اعمال زیر اہتمام بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد

Tue, 16 Nov , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال ( اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 8 نومبر 2021 بروز پیر بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 6 ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی پھولوں سے ’’ غصے کے نقصانات اور غصے کے چند علاج‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ ساتھ ہی شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات سمجھائے نیز ذیلی سطح تک یہ نکات پہنچانےکے اہداف دئیے۔


  الحمدللہ عزوجل! شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یُومِ قفل ِمدینہ و ایَّام ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔

اس سلسلے میں اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ نومبر ء2021 کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان بھر میں یُومِ قفل ِمدینہ و ایَّام ِقفل مدینہ منانے کی کارکردگیاں درج ذیل ہیں:

فیصل آباد ریجن میں یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 759

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 564

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 270

حیدر آباد ریجن میں یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ

رسالہ خاموش شہزادۂ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 ہزار815

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 ہزار419

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 177

اسلام آباد ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 559

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 344

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 216

کراچی ریجن میں یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 ہزار535

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1700

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 705

لاہور ریجن میں یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار263

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 ہزار578

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 500

ملتان ریجن میں یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 702

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 593

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 230

شعبہ دارالمدینہ میں یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 551

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 520

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 152

شعبہ جامعۃ المدینہ میں یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 ہزار578

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 13 ہزار 245

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 ہزار287

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈیمی میں یوم قفل مدینہ و ا یام قفل مدینہ

رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 ہزار 236

یوم قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 ہزار145

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 775


دعوتِ اسلامی کےشعبہ میڈیاڈیپارٹمنٹ کےزیرِاہتمام فیضانِ حمزہ حب میں لسبیلہ کابینہ کا مدنی مشورہ منعقدہواجس میں نگران ِکابینہ حاجی گلفام عطاری ،ڈویژن نگران اوراراکین ِکابینہ سمیت دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں کوئٹہ زون کے نگران لیاقت رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئےاپنےماتحت ذمہ داران سےدینی کاموں کافالواپ اوران سے خبر گیری کرنےکےحوالےسےاہم نکات بتائے۔

نگرانِ زون نےدورانِ مدنی مشورہ ایک حدیث ِ مبارکہ کامفہوم بیان کیاکہ جس کو رعایاکا ذمہ دار بنایا گیاپھر اس نے رعایا کی خیر خواہی نہ کی تو وہ جنت کی خوشبو نہ پاسکے گا،مزیدنگرانِ زون کاکہناتھا خبر گیری کی برکت سے مسلمانوں کے حقوق کی ادائیگی آسان اوردینی کاموں میں ترقی کا باعث ہوتی ہے ۔

اس کےعلاوہ 12دینی کاموں کاجائزہ ،ذمہ داران کی کارکردگی کافالواپ، ہفتہ وار اجتماع وہفتہ وار مدنی مذاکرےکو مزیدکامیاب بنانےاورمزیدبہتری لانےکاذہن دیا۔

مزید21نومبر2021ءکوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ہونےوالےقافلہ اجتماع کےحوالےسےبھی کلام کیاگیاجس پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نےبھرپوراندازمیں اس قافلہ اجتماع میں عاشقانِ رسول کوشرکت کروانےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے21نومبر2021ءکوہونےوالےقافلہ اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےنگران مولاناحاجی محمدعمران عطاری بیان فرمائیں گے۔(رپورٹ: جہاں زیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کابینہ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت16نومبر2021ءبروزمنگل محمود آباد کابینہ (شاہین گراؤنڈ منظور کالونی) میں ہونے والے گیارہویں شب کے اجتماع کے سلسلے میں ذمہ داران نےگزشتہ روز جنیجو ٹاؤن اور ڈیفینس ویو کے اطراف میں نیکی کی دعوت کااہتمام کیاجس دوران اسلامی بھائیوں کواس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنےکےحوالےسےذہن سازی کی۔

اس کےعلاوہ نگرانِ کابینہ خادم حسین عطاری نےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کےہمراہ رکن ِصوبائی اسمبلی سعید غنی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےگیارہویں شریف کےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی۔

رکنِ صوبائی اسمبلی نےدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کوسراہااورگیارہویں شریف کےاجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کااظہاربھی کیا۔ (رپورٹ:  غلام مصطفیٰ عطاری رکن زون جڑانوالہ و ریجن کارکردگی ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت قائدآبادکراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں کثیراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔ اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی ابوماجدمحمدشاہدعطاری نےبیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی تربیت فرمائی۔

بعدِاجتماع رکنِ شوریٰ کی شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت لگائےگئےبستے(اسٹال)پرآمدہوئی، رکنِ شوریٰ نےشعبےکام کوسراہتےہوئے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اوراس کےعلاوہ مقدس اوراق کے آداب کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔

اس دوران زون ذمہ دارمحمدندیم عطاری،نگرانِ کابینہ شفیق عطاری،رکنِ کابینہ عبدالسمیع عطاری اورنگرانِ ڈویژن طارق عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمدندیم عظاری زون ذمہ دار بن قاسم ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت ڈیفنس کابینہ کی ڈویژن فیز 7 کا مدنی مشورہ ہواجس میں  مختلف شعبےسےتعلق رکھنےوالےذمہ داران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

نگرانِ کابینہ ڈیفنس غلام مصطفیٰ عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں سے دینی کاموں کو بڑھانے اور کارکردگی مضبوط کرنے کے حوالے سےگفتگو کی جس پراس مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: محمد حماد رضا ڈیفنس کابینہ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجدکےتحت گزشتہ دنوں ڈونرمجلس کامدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس موقع پر مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی  نےذمہ داراسلامی بھائیوں سےگفتگوکرتےہوئےشعبے کی ترقی کےحوالےذہن سازی کی اور دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ خدام المساجد ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کی شعبہ رابطہ بالعلماءکےتحت ذمہ داران نےپچھلےدنوں ٹیلی تھون کےسلسلےمیں بستی ملوک تحصیل ضلع ملتان کادورہ کیاجس دوران انہوں نےجامعۃالمدینہ بوائزکاوزٹ کیا۔

اس موقع پرنگرانِ شعبہ جامعۃالمدینہ مولاناظفرعطاری مدنی نےطلبۂ کرام کےدرمیان سنتوں بھرابیان کرتےہوئےاُن کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسےتربیت فرمائی اورٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ عطیات جمع کرنے کےحوالےسےذہن سازی کی۔

اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نےطلبۂ کرام کوامامت کرنےکاذہن دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں علمی طورپرحصہ لینےکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: مولانا محمدافضل عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو کراچی کے علاقے گارڈن کی مقامی مسجدمیں قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہر ماہ پابندی سے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔