دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe)اورتا راگونا (Taragona) شامل ہیں۔ان اجتماعات میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”دینی طلبہ پر خرچ کیجئے“ کے موضوع پر بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔