دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نرمی کے ساتھ دینی کاموں کو بڑھانے، رابطے میں رہتے ہوئے تعزیت، عیادت اور حال و احوال سے با خبر رہنے کا ذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔