دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شوبز کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو کراچی میں اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں شعبہ مدنی چینل عام کریں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارن نے عمر آرکیڈ موبائل پلازہ ریل وے روڈ قصورکاوزٹ کیاجس دوران انہوں نے موبائل فون مارکیٹ اونر ، موبائل مارکیٹ سیکرٹری اورگورنمنٹ کنٹریکٹرسمیت دیگراسلامی بھائیوں سےملاقات کی۔

رکنِ لاہور ریجن(مدنی چینل عام کریں)غلام مرتضیٰ عطاری نےدیگرذمہ داران کےہمراہ وہاں موجوداسلامی بھائیوں سےگفتگوکرتےہوئے مدنی چینل کا تعارف اورمدنی چینل دیکھنے کی دعوت پیش کی۔

اس کےعلاوہ کڈز مدنی چینل ، کڈز لینڈ اورکڈز لینڈ یوٹیوب سبسکرائب بھی کروایا گیا،کنٹریکٹر نے اچھی اچھی نیتیں کرتےہوئے مدرسۃ المدینہ بوائزبنانے کاپختہ عزم کیا۔(ر پورٹ: محمد زاہد عطاری رکنِ لاہور شمالی زون شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو ممتاز آباد ملتان میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”عشق رسولﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپناتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی چینل عام کریں کےذمہ داران نے موبائل مارکیٹ ریل وے روڈ للیانی اڈہ قصورم میں ایک موبائل شاپ پر درس وبیان کااہتمام کیا۔

اس موقع پر غلام مرتضیٰ عطاری (رکن ِلاہور ریجن مدنی چینل عام کریں)نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں نیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں پانچ وقت نمازِ باجماعت اداکرنےکی ترغیب دلائی جس پرشرکانےباجماعت نمازپڑھنےکاپختہ عزم کیا۔

اس کےعلاوہ ذمہ دارِ دعوتِ اسلامی نےاسلامی بھائیوں کوہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیااورآخرمیں  دعابھی کروائی۔(رپورٹ: محمد زاہد عطاری رکنِ لاہور شمالی زون شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ملتان میں11 نومبر 2021ء کو غزالیٔ زماں، رازی دوراں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے یوم ولادت کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی، نگران مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد رکن شوریٰ نے جگر گوشۂ غزالیٔ زماں، شیخ الحدیث علامہ ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کےدینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیاجسے انہوں نے خوب سراہا اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوت اسلامی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی چینل عام کریں کےزیرِاہتمام گزشتہ دنوں قصورمیں دینی حلقےکاانعقادکاکیاگیاجس میں قصورکےشعبہ ذمہ داران سمیت کثیراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی غلام مرتضیٰ عطاری( رکن لاہور ریجن مدنی چینل عام کریں)نے مدنی چینل دیکھنے ، اس کی تشہیر کرنے، کڈز (بچوں کا)مدنی چینل اور اردو مدنی چینل کو عام کرنے کے متعلق بتایا۔شرکائے حلقہ نےاچھی اچھی نیتیں کرتےہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔ (رپورٹ: محمد زاہد عطاری رکنِ لاہور شمالی زون شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں)کے تحت 9 نومبر 2021ء بروز منگل حیدرآباد کابینہ ڈویژن تلک چاڑی کے علاقے صدر میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور ان کو ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6  نومبر 2021ء بروز ہفتہ کو حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی نگران اور ڈویژن مشاوروں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت اور انفرادی کوشش کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ٹیلی تھون جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو یونٹس جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے اور ڈویژن مشاورتوں کے شیڈول کا جائزہ کرتے ہوئے کلام کیا ۔مزید احسن انداز سے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت ملک بھرمیں دعوتِ اسلامی کےتحت  ہر جمعرات کوہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقادکیاجاتاہےجس میں عاشقانِ رسول اپنےاپنےشہروں میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں شرکت کرتےہیں۔

اسی سلسلےمیں گزشتہ دنوں قصورمیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کااہتمام کیاگیاجس میں قصورکےمقامی عاشقانِ رسول سمیت دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نےشرکت کی۔

رکنِ لاہور ریجن (مدنی چینل عام کریں) غلام مرتضیٰ عطاری نےاس موقع پرغوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ کی سیرت کےمتعلق بیان کرتےہوئے آپ رحمۃاللہ علیہ کی کرامات کوذکرکیا۔

واضح رہےکہ اس اجتماعِ پاک میں مدنی چینل کا ڈیٹا اسٹال ،سوشل میڈیا اسٹال اور کمپلین سینٹر(اسٹال)بھی لگایا گیا۔ (رپورٹ: محمد زاہد عطاری رکنِ لاہور شمالی زون شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8 نومبر2021ء  کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن تازون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں سے تقرریوں مکمل کرنے پر کلام ہوا۔ کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ اس پر تربیت کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  ) اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہ اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والے علاقائی دوروں کی تعداد: 11 ہزار115

اکثر علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 601

انفرادی کوشش کے ذریعے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 35


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ  کے تحت فیصل آباد ریجن میں ماہ اکتوبر 2021 ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد :822

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد : 822

ان مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : 8 ہزار11

گھروں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 749

ان میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد : ایک ہزار 583

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 5 ہزار443

مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 3 ہزار 334

رسالہ نیک اعمال کے ذریعے جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 4 ہزار 933