دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجدکےتحت  ریجن وزون ذمہ داران نے لیہ زون کادورہ کیاجہاں انہوں نےزیرِتعمیرایک مسجدکاوزٹ کیا۔اس دوران شعبہ خدام المساجد کےذمہ دار مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی (معاون نگران مجلس خدام المساجد پاکستان) نےجگہوں کےحصول کےحوالےسے ذہن سازی کی۔

مزیداسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےمدنی پھولوں سےنوازااوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طورپرشمولیت اختیار کرنے کاذہن دیا۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجد کےذمہ دار مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی (معاون نگران مجلس خدام المساجد پاکستان) نےفیصل آبادزون کادورہ کیاجس دوران انہوں نے دو کینال پلاٹ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پروہاں موجوداسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےمدنی پھولوں سےنوازااوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طورپرشمولیت اختیارکرنےکاذہن دیا۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی(معاون نگران مجلس خدام المساجد پاکستان) نےدینی کاموں کےسلسلےمیں فیصل آباد زون میں اوکاڑہ روڈ الجنت کمرشل مارکیٹ کادورہ کیاجہاں انہوں نےزیرِتعمیرمدرسۃالمدینہ اورمسجدکاوزٹ کیا۔

اس دوران اُنہوں نےذمہ دارن کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےمدنی پھولوں سے نوازا اور احسن اندازسےدعوتِ اسلامی کےدینی کام کرنےکاذہن دیا۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دارالمدینہ دعوتِ اسلامی کےریجن ذمہ دار شیخ عبد الحمید عطاری  نےشعبےکےحوالےسےریجن ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کی اورشعبےکی ترقی کی لئےمدنی پھول دیئے۔

اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایازعطاری سمیت دیگراہم ذمہ داران بھی شریک تھے۔رکنِ شوریٰ نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبارسے تربیت ورہنمائی کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیا۔ (کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ  اسلامی کے تحت 10 نومبر بروز بدھ 2021 ء کو پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے بینکرز کالونی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہو اجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’سعادت ِ کرام کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے کاذہن دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت اکتوبر اور نومبر 2021ء  میں 8 دن کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس کا انعقاد ہوا ۔اس کورس میں 20 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو بیان کرنے اور دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے اور تجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے کا طریقہ بتایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2021ء  کوکراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ ڈویژن بہادر آباد کے علاقے چاندنی چوک میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے نکات بیان کئے اور نکات کے مطابق ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور وقت پر کارکردگی شیڈول و دیگر کارکردگیاں جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


  اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 7 نومبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن حنفیہ کے مدرسۃ المدینہ مدنی ہال میں ٹیلی تھون کے سلسلہ میں بستہ لگایا گیا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں کی طرف سے یونٹ16 اور دو سونے کی بالیاں جمع ہوئیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 7 نومبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ میں قائم فیضان اُمِّ عطار مدرسہ میں ٹیلی تھون کے سلسلہ میں بستہ لگایا گیا جس میں ڈویژن نگران تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں کی طرف سے 11 یونٹ جمع کروائے گئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت ملک بھرمیں عطیات مہم کاسلسلہ جاری ہےجس میں دعوتِ اسلامی کےشعبےجامعۃالمدینہ،مدرسۃالمدینہ اورکنزالمدارس بورڈکےجملہ اخراجات کےلئےعطیات جمع کئےجارہےہیں۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی یعفور رضا عطاری اوررکنِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری کی گوجرانوالہ زون میں تشریف آوری ہوئی۔

الحمدللہ عزوجل اراکینِ شوریٰ سمیت ذمہ داران کی کوشش سےاب تک تقریباً800یونٹ جمع کئےجاچکےہیں ،مقامی اسلامی بھائیوں سےاس عطیات مہم میں اپناحصہ ملانےکی درخواست ہے۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت 4 نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 ٹاور کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 3 ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کےلئے دینی کام کرنے کےحوالے سے اہداف دیئے۔ اس کے علاوہ اصلاح اعمال اجتماعات کو مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا اور شیڈول پر عمل کی بھر پور ترکیب دلائی نیزکارکردگی وقت پر دینے کا ذہن دیا ۔


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت جڑانوالہ زون ڈویژن بچیانہ کے ھائیر سیکنڈری اسکول 562 گ ب ظفروال میں اجتماع ِمیلادمنعقدہوا جس میں مختلف اسکولز کےپرنسپلز، SS اور ٹیچرز سمیت دیگرعاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ریجن نگران سیّد محمد عاصم سعید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کوسرکارﷺکی سیرتِ طیبہ کےمتعلق بتایا ۔

بعدازاں ریجن نگران نےا سکول کے پرنسپل سے ملاقات کی اور طلبہ کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے تحت 8 نومبر 2021 ء کو زون نگران اسلامی بہن نے کوئٹہ اورجناح کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے ذہن دیا گیا ۔مزید ماہانہ کارکردگی کا سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون کے لئے مزید کوشش کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔