خدمتِ قراٰن
کی سعادت انسان کو اوج ثریاتک پہنچادیتی ہے’’ خیر الناس ‘‘لوگوں میں
سب سے بہتر لقب سے ملقب کردیا جاتا ہےاور جو قراٰن کے علوم سے سینوں کو منور
کرتے ہیں انہیں بنی اسرائیل کےانبیا کے مشابہت کردیا جاتا ہے۔
تفسیر ِصراطُ
الجنان اسی خدمتِ قراٰن کے سلسلے کی ایک
کڑی ہے جس کو مفسرِ قراٰن ، شیخ ُالحدیث مفتی ابو الصالح محمد قاسم مُدَّظِلَّہُ الْعَالِی نے زیبِ تحریر سے آراستہ کیا اور مفسر ِقراٰن
کے وصف سے متَّصِف ہوئے۔
دس
جلدوں پر مشتمل اردو زبان کے سادہ اور
سلیس انداز میں لکھی گئی اس تفسیر کو دعوت اسلامی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ(آئی ٹی) نے Mobile
application کی صورت میں پیش کرکے عَالَمِ عرب وعجم میں تفسیر ِصراطُ الجنان کی شہرت کاڈنکا بجادیا۔
علمی بحر ذخار کے دریا کو کوزے میں پروکر اردو
زبان کے خوشنما خط کے ساتھ یونیکوڈ میں پیش کرکے قارئین کو حیرت میں ڈال دیا ۔اس Application کی خصوصیت کو الفاظ کے سانچے میں ڈھالیں تو اس کےسرورق پرتلاوت کےلئے قراٰنِ کریم، ترجمہ
کے ساتھ پڑھنےکےلئے کنزالایمان مَعَ کنز العرفان، تفسیر کےلئے صراطُ الجنان،کانوں
کو تلاوت سے محفوظ کرنےکےلئے آڈیو
سیشن،روزمرہ تلاوت کی جانے والی سورتوں کی الگ فہرست،علوم ِقرآن سے متعلق صاحبِ
تفسیر کے علمی پروگرامز ،قراٰن کے پیغامات
کو سینے تک پہنچانے کےلئے تفسیرِ قراٰن کے سلسلے،شانِ نزول کے ساتھ سورتوں کا اجمالی تعارف اورسورتوں سے حاصل
ہونے والے مضامین کو پیش کیاگیا ہے نیزپاروں
کے ساتھ 114 سورتوں کی فہرست users کو اپنی جانب مبذول کروانے کے ساتھ قاریِ قراٰن کو قراٰن یا تفسیر ِقراٰن میں منتخب عنوانات کو پڑھنے کےلئے سرچنگ کے جدید آپشن سے بھی متاثر کرتی ہے۔
اس جدید سرچنگ آپشن میں
نفسِ قراٰن ، ترجمہ ٔقراٰن اور تفسیر ِقراٰن یعنی تین قسم کی سرچنگ کی سہولت رکھی گئی ہے۔قاریِ
قراٰن کی دلچسپی برقرار رکھنے اور مطالعہ کو ذہنی صلاحیت کے مطابق کرنے کےلئے
خودکار اسکرین پر اسکورلنگ کا آپشن آنکھوں میں کسی بھی قسم کی اکتاہٹ محسوس ہونے
نہیں دیتا ،اس کےعلاوہ کسی بھی حاصل مطالعہ کو محفوظ کرنے کےلئے Bookmark کی سہولت یاد داشت کےلئے بہترین آپشن کا کردار ادا کرتا ہے۔اسApplication کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک
اہم خصوصیت اس Appکے ذریعے پوری دنیا میں موجود مسلمانوں کو تلاوتِ قراٰن
اور تفسیرِ قراٰن کی ترغیب دینا ہے۔
الحمد
للہ عزوجل اس Appمیں جس کمی کا شدت سے احساس کیا جاتاتھا انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سےاُس کا بھی ازالہ کردیا گیا
ہے یعنی اب صراطُ الجنان Mobile
application میں کنز الایمان کےاردوترجمےکےساتھ
ساتھ انگلش ترجمہ بھی شامل کردیا
گیاہے،یوں اس Applicationمیں انگلش ترجمہ کا اضافہ مزید یورپ کے عاشقانِ رسول کو قراٰن کاترجمہ
سمجھنے میں مدد دے گا۔
شعبہ
انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ( آئی ٹی)کی اس عمدہ کاوش
سے اب تک 10 لاکھ کے قریب
مسلمان اس Appسے مستفید ہورہے ہیں۔ آپ بھی صراطُ الجنان تفسیر
ِقراٰن Mobile application کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور تلاوتِ
قراٰن وتفسیر سے اپنے قلب و باطن کو ضرور جلا بخشئے۔ (رپورٹ: نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی،ویب ڈیسک رائٹر:غیاث
الدین عطاری)
اس ایپلی کیشن کو
اپ ڈیٹ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے۔: