14 رجب المرجب, 1446 ہجری
ملتان میں ڈاکٹرز، پروفیشنلز اور وکلاء کے درمیان حاجی
عمران عطاری کا بیان
Sat, 20 Nov , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں
پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پروفیشنلز اور وکلاء حضرات نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی
کاموں کےلئے بھی وقت نکالنےاور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے کورسز کرنے کا
ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ قاری سلیم
عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔