14 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیضان مدینہ ملتان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد، نگران شوریٰ
حاجی عمران عطاری نے بیان فرمایا
Sat, 20 Nov , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
شاہ رکن عالم ملتان میں مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد
میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی کے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو 12 دن
اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئےنیکی کی دعوت کی
دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام عاشقان رسول 12دن اور ایک ماہ کے مدنی
قافلے کے مسافر بنے۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ
عطاری، قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد
اسلم عطاری بھی موجود تھے۔