اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کا ایک Arabic YouTube چینل بھی ہے جس میں پورے سال عربی پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔

جشن ولادت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پُر مسرت موقع پر یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ شام 5:00 بجے سے رات 8:00 بجے تین گھنٹے عربی زبان میں لائیو ٹرانسمیشن ہوگئی ۔

اس ٹرانسمیشن میں تلاوت قرآن، عربی زبان میں نعتیں، نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پر مشتمل بڑی دلچسپ اور بڑے معلوماتی عربی پروگرامز ہونگے، عربی بیانات ہونگے اورچھوٹے بچوں کے لئے غلام رسول کے مدنی پھول عربی زبان میں Dubان کو پیش کئے جائینگے۔

اگر آپ عربی سمجھتے ہیں تو اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں اور ایسے دوست جو عربی ز بان جانتے ہیں ان کو بھی اس کی دعوت دیجئے۔

لائیو پروگرام میں شرکت کرنےکے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.youtube.com/dawateislamiar


موت کے احوال اور اس کی تیاری  سے متعلق معلومات پر مشتمل رسالہ

موت کا تصوّر

پیشکش: مرکزی مجلس شوریٰ، دعوتِ اسلامی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

44صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2013ءمیں اردو زبان کے9 مختلف ایڈیشنز میں82ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



 محبت کی اولین علامت محبوب کی اتباع وپیروی ہے اس لیے ہر امتی پر حق ہے کہ محبوب دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس بات کا حکم دیا اس پر عمل پیرا ہوں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔

(مشکاۃ المصابیح جلد، 1 صفحہ 5 ،حدیث: 175)

صحابہ کرام علیہم الرضوان میں سنتوں پر عمل کی کامل علامت موجود تھی صحابہ کرام علیہم الرضوان ہر ہر سنت پر عمل کرنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔

حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سنت پر عمل :حضرت سیدتنا ام درداء رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ جب بھی بات فرماتے تو مسکراتے میں نے عرض کی آپ اپنی اس عادت کو ترک فرما دیجئے ورنہ آپ کو لوگ احمق کہنے لگیں گے۔ حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ فرمانے لگے کہ میں نے جب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بات کرتے سنا آپ مسکراتے تھے (لہذا اس سنت پر عمل کو ترک نہیں کر سکتا)

( مسند احمد، سنن ابی داؤد، حدیث: 21791)

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کا سنت پر عمل :

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے ایک درزی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی میں بھی آپ کے ساتھ موجود تھا اس نے روٹی اور شوربہ پیش کیا جس میں خشک گوشت کی بوٹیاں اور کدو کے ٹکڑے تھے میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کدو شریف تلاش کر کے تناول فرما رہے ہیں۔ اس کے بعد میں بھی کدو شریف کو پسند کرتا ہوں ۔

(بخاری شریف، کتاب البیوع، باب الخیاط ،حدیث: 2092)

حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کا سنت پر عمل :

ایک دن حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے مسجد کے دروازے پر بیٹھ کر بکری کی دستی کا گوشت منگوایا اور پھر بغیر تازہ وضو کیے نماز ادا کی پھر فرمایا نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی جگہ بیٹھ کر یہی کھایا تھا اور اسی طرح کیا تھا۔

(مسند احمد، مسند عثمان بن عفان 37/1،حدیث :441)


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن کی لاہور شمالی  زون میں پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی مجلس رابطہ کی ایک شخصیت سے ملاقات کاسلسلہ ہوا جس میں شخصیت اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


رکن زون پشاور و رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے  30 دسمبر 2020ء بروز بدھ معطر علی پشاور پریس کلب میں روزنامہ کے چیف ایڈیٹر امجد علی یوسف زئی ،روزنامہ ریاست پشاور کے چیف ایڈیٹر اکبر مسعود ،روزنامہ سرخاب پشاور کے ایڈٹر عبد العلیم ،اے وی ٹی خیبر کے پی کے کے جنرل سیکر ٹری سید نسیم اقبال، روز نامہ پاکستان پشاور اور روز ٹی وی کے پی کے بیورو چیف سید مظفر شاہ سمیت دیگر صحافیوں اور پریس کلب پشاور کےممبران سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں رکن زون پشاور نے میڈیا سے وابستہ افراد کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئےفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے قبول کی۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت تاج باغ فیز 2 حسن بلاک نزد فلٹر پلانٹ میں جامع مسجد ”فیضان عشق رسول“ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔

آج بعد نماز عشاء مسجد کی افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوگا۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری عشاء کی نماز پڑھاکر مسجد کا افتتاح فرمائیں گے۔

گرد و نواح کے عاشقان رسول سے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2020ء کو سیالکوٹ زون گگھڑ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مجلس کی طرف سے دیئے گئے شیڈول کی پابندی کرنے اور 28 دسمبر 2020ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو سیالکوٹ زون  گگھڑمیں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عرفان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور آپس میں ملاقات کرتے ہوئے سلام میں پہل کرنے، حسن اخلاق اور مسکراکر ملنے کا ذہن دیا۔ بیان کے بعد طلبہ کو 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کروائی گئیں۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام25 دسمبر2020ءکو یوکے کے علاقے نیلسن (Nelson )میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی، مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز غسلِ میت کی تربیت حاصل کرکے اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2020ء کو واہگہ ٹاؤن کابینہ الاحمد گارڈن لاہور میں سات دن کے جزوقتی فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا ۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”کونسا علم سیکھنا فائدہ مند ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں راجہ طفیل عطاری  رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں بھی کیں۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر2020ء کو  یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”حسنِ اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر مقامی زبان ڈینش میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی نیز نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔