دعوتِ اسلامی کے شارٹ کورسز ڈپارٹمنٹ  کے زیراہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ میں 3 مختلف مقامات پر 8دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں ذیلی سے ڈویژن سطح تک کی 48اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے دینی کام کرنے کا طریقہ کار سکھایا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات، علاقائی دورہ ، اصلاحِ اعمال، ڈونیشن بکس ،شعبہ تعلیم و شعبہ رابطہ برائےشخصیات سمیت دیگر مختلف شعبہ جات کےتحت دینی کام کرنےکاطریقہ کاربتایا اورکس طرح ہر شعبے کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کر کے معاشرے کو بہتری کی طرف لایا جائےاس انداز پر ان کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام ”تفسیر سورۂ نور“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت اسلامی بہنوں کو سورۂ نور کا تعارف اور تفسیر سے متعلق معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں( جوہانسبرگ ، کیپ ٹاؤن، ڈربن، پیٹرماریٹزبرگ ، پولکوانے ، لیسوتھو، پریٹوریا، ویلکم) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار 280 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” کرامت اعلیٰ حضرت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے احکامات بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لے کر خدمت خلق کرنے کی ترغیب دلائی ۔


  دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں گزشتہ دونوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی شعبہ شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب وروز شعبہ کی اہمیت بتاتے ہوئے شعبے میں کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا نیز انہیں نئے اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا   جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع اولال میں میلاد کروانے کا ذہن بھی دیا گیا ۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعہ کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم و بیش 2ہزار777 اسلامی بہنوں نے رسالہ” بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 اکتوبر 2021ء کو  ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع اولال میں میلاد کروانے کا ذہن بھی دیا گیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 04 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام افریقن عرب ریجن نگران اور انڈونیشیا  ریجن کی سابقہ نگران اسلامی بہن نے اپنے ملکوں کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ٹیلی تھون کا طریقۂ کار بتایا گیااور اس کے اہداف بھی دیئے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن  کا نئی مقرر ہونےوالی انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں ملائیشیا کی ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ملائیشیا کے جملہ دینی کاموں کے بارے میں مختصر شیڈول بنانے کی کوشش کی گئی ، تقرریوں کے اہداف دیئے گئے اور توجہ دے کر کس طرح کام کو بڑھانا ہےا س پر مدنی پھول دیئے گئے ۔