رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کے زیرِ اہتمام 12اکتوبر2021ءبروزمنگل جینی موٹرز خالد بن ولید روڈ میں 12ہویں کی آمد کے سلسلے
میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہواجس میں کار شوروم آنر سمیت
کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ایسٹ ملیر زون رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارمحمد ذیشان عطاری نے’’رسول ﷺ تمام جہان کے لئے رحمت ہیں‘‘کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اوراس رحمت پر خوشی منانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
واہ کینٹ اٹک زون کی باہترکابینہ کا مدنی
مشورہ،دینی کاموں کا فالواپ کیا گیا
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ
اسلام کے تحت11اکتوبر2021ءبروزپیر واہ کینٹ اٹک زون کی
باہترکابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس
میں نگرانِ شعبہ فیضانِ اسلام نے ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالواپ کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کے حوالے سے ذہن سازی
کی۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ نے نگرانِ زون و نگرانِ کابینہ سے شعبے کےدینی
کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: راشد علوی عطاری مدنی رکنِ ریجن شعبہ فیضانِ
اسلام ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
چائینز لینگویج کورس میں مقامی ذمہ داران کی آمد، طلبہ
کی رہنمائی کی گئی
دعوت
اسلامی کے تحت انگلش، عربی اور چائینز لینگویجز کورس کروانے کا سلسلہ ہوتا ہے تاکہ
ان زبانوں کو جاننے والوں میں دینی کام کرنا آسان ہوجائے۔ ایسا ہی ایک چائینز
لینگویج کورس گلگت بلتستان میں بھی جاری ہے۔
دوران
کورس نگران زون گلگت بلتستان عمران عطاری، نگران کابینہ عبد الکریم عطاری اور رکن
کابینہ شعبہ مالیات استور نے کلاس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کورس کے اسٹوڈنٹس کو
چائینز لینگویج سیکھ کر دین کاکام کرنے کا ذہن دیا جس پر طلبہ نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔ آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
شعبہFGRF کی ٹیم بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے زلزلہ زدگان میں
امدادی کاموں میں مصروف
پاکستان
کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پچھلے ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیان شب
زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
صوبائی ترجمان کے مطابق زلزلے کی وجہ سے اب تک 20 افراد انتقال کرگئے جبکہ 300 سے
زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے مکانات گرنے سے کئی خاندان بھی بے گھر
ہوگئے۔
خدمات
انسانیت میں مصروف دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی ٹیم بروقت حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے متاثرہ مقام
پر پہنچی جہاں انہوں نے پریشانی میں مبتلا آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت سے ہمدردی کرتے ہوئےامدادی کاروائیاں کیں۔
شعبہFGRF کی ٹیم
نے متاثرہ خاندانوں میں راشن، پکے ہوئے کھانے، نقد رقم اور Disposable برتن تقسیم کیا جبکہ عارضی رہائش کے لئے Tents
بھی لگائے گئے ہیں۔متاثرہ مقام پر شعبہFGRFکی
جانب سے First
aid کے لئے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔
شعبہFGRF کے ہیڈ شفاعت
علی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ انتقال کرجانے والے مرحومین کے لواحقین سے
تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں
کیں۔ (Content:
محمد حسین عطاری مدنی)
ڈیفنس کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، مولانا
عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2021ء کو ڈیفنس کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور بزنس مینز نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور
شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دینی کاموں
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید کوٹ میں
مدنی مشورے کا انعقاد
دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 6 اکتوبر 2021ء
پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ ڈویژن فرید کوٹ کےذیلی حلقے 29ایس پی میں ڈویژن سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ا صلا ح ا عما ل ا ور علاقائی دورہ کی
ذمہ داراسلامی بہن نے دینی کام کرنے کے متعلق تر بیتی مدنی پھول سمجھائے ، رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنےاور عاملات نیک
اعمال میں اضافہ کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
قراٰن
و سنت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوت اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور شائع شدہ
کتب و رسائل کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیم رسائل(Distribution Of Booklet) کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ ستمبر
2021ء کو بھی رسائل تقسیم کئے گئے کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:
شعبہ
تعلیم کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد : 16
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 20
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد :1
شعبہ
علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 96
شعبہ
محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی
تعداد: 77
شعبہ
محافل نعت کے ذریعےتقسیم کی گئی کتب کی تعداد : 3
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے تقسیم کئے گئے
رسائل کی تعداد: 171
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے تقسیم کی گئی
کتب کی تعداد : 4
شعبہ
کفن دفن کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:8
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کےزیر اہتمام جھنگ زون ماہ ستمبر 2021ء میں
ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماعات میں لگنےوالے بستوں
کی تعداد: 52
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں لگائے گئے
بستوں کی تعداد: 6
ماہانہ
دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی تعداد:3
ساہیوال
زون میں شعبہ مدرسہ المدینہ گرلز کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ساہیوال
زون کی ستمبر 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی
ملاحظہ ہوں:
اسلامی
بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد :1
ان
مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :70
گھروں
میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی تعداد :2
ان میں
پڑھنے والی طالبات کی تعداد :16
مدارس
کے تحت طالبات کے گھریلو صدقہ بكس کی تعداد :5
ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :81
مدنی
مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :44
رسالہ
نیک اعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :62
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 اکتوبر 2021ء جھنگ زون، لالیاں کابینہ میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کےہمراہ ملکرمقامی شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں سلسلہ
عالیہ قادریہ ،عطاریہ میں بیعت ہونے کا ذہن
دیا ۔
اس
کےعلاوہ انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی
مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھانے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کےتحت 8اکتوبر 2021ء ناظم آباد نمبر 4 میں
ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہِ ربیع
الاول کی تیاری سے متعلق مدنی پھول دیئے ،
آخر میں آگے بڑھ کر نئی اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 8اکتوبر 2021ءبروز جمعہ ڈی جی
خان اورمظفر گڑھ زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا
جن میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون کی دینی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اوراسلامی
بہنوں کو نیو ڈویژنز میں دینی کام کرنے کی
ترغیب دلائی نیز جہاں تقرری نہیں ہوئی ہےوہاں تقرریاں
مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف دیئے۔
Dawateislami